تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 912 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 912

۹۱۲ عبد السلام صاحب طاہر نے اسلامی اصول کی فلاسفی کا پس منظر اور اس پر غیروں کے تبصرے بیان کئے۔نماز جمعہ سے پہلے عہدیداران کا اجلاس ہوا۔مکرم مولوی صاحب نے کام کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔مکرم مولوی عبد السلام صاحب طاہر نے خطبہ جمعہ میں تربیتی امور اور عملی نمونہ پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضری ایک سو چھپیں تھی۔نمائندگی مجالس میں تھی۔سالانہ اجتماع اوکاڑہ ۲۱ جون ۱۹۹۶ء کو قبل از نماز جمعه اختتامی اجلاس تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے تربیت اولاد، تلاوت قرآن کریم ، نماز با جماعت نماز تہجد، تعلیمی امتحانات میں شمولیت اور کتب کی خریداری کی طرف توجہ دلائی۔دعا کے ساتھ اجلاس بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔بعد ازاں عہد یداران کا اجلاس ہوا۔محترم صدر صاحب نے شعبہ جات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔دعوت الی اللہ ، حضور کے خطبہ جمعہ ایم ٹی اے میں انصار اور مہمانوں کی حاضری کی طرف متوجہ کیا۔خطبہ جمعہ میں احباب کو تر جمہ قرآن مجید سیکھنے ، پڑھنے ، پڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔اسی طرح مالی قربانیوں میں اضافہ بالخصوص تحریک جدید کے وعدہ جات میں اضافہ کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری انصار چھہتر ، خدام چھیاسی ، اطفال ساٹھ ، لجنہ ہیں ، ناصرات سولہ ، کل دوسو ا ٹھا ون تھی۔سالانہ اجتماع چکوال ۲۳ اگست ۱۹۹۶ء کو پونے دس بجے صبح ضلع کے زعماء کا اجلاس ہوا۔جس میں مرکز ی نمائندگان نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لے کر ہدایات دی گئیں۔ساڑھے دس بجے مجلس سوال و جواب میں مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے جواب دیئے۔اس کے بعد دینی معلومات اور تلاوت کا مقابلہ ہوا۔دو پہر بارہ بجے اجلاس عام شروع ہوا۔تلاوت کے بعد پہلی تقریر مقامی مربی صاحب نے کی اور دوسری تقریر مکرم مبارک احمد صاحب طاہر نے تیسری شرط بیعت کے حوالہ سے کی۔آخری اجلاس میں تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے اپنے خطاب میں تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد تقسیم انعامات ہوئی اور دعا کے ساتھ یہ اجتماع ختم ہوا۔سیرت النبی کے حوالہ سے دعوت الی اللہ کے موضوع پر مکرم مولوی محمد اعظم صاحب اکسیر نے خطبہ جمعہ دیا۔حاضری انصا راکسٹھ ، خدام تینتیں،اطفال بائیس ، لجنات وناصرات اکیاون۔سالانہ اجتماع خوشاب ۲۳ اگست ۱۹۹۶ء کو صبح پونے دس بجے تلاوت، عہد اور نظم کے ساتھ اجلاس شروع ہوا۔مکرم مرزا نصیر احمد صاحب نے تزکیہ نفس کے تین ذرائع دعا، تدبیر اور صحبت صالحین کی طرف توجہ دلائی۔مکرم راجہ نصیر احمد