تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 899
۸۹۹ گیارہ بجے اجلاس دوم مکرم آفتاب احمد خان صاحب امیر جماعت انگلستان کی صدارت میں تلاوت و نظم سے شروع ہوا۔مکرم تنویر احمد صاحب شاہد نے ذکر حبیب پر تقریر کی۔صدر اجلاس نے اپنی تقریر میں خلافت سے تعلق مضبوط کرنے پر زور دیا۔خطبہ جمعہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے دیا اور انصار کوتنظیم تعلیم، تربیت اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔نماز جمعہ وعصر کے بعد اختتامی اجلاس شروع ہوا۔صدارت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے فرمائی۔تلاوت و نظم کے بعد شرائط بیعت سنائی گئیں۔مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب قائد تربیت نے دعا کی اہمیت واقعات کی روشنی میں واضح کی۔مکرم چوہدری شاہد احمد صاحب نے رپورٹ کا رگزاری پڑھی کیونکہ مکرم ناظم صاحب ضلع اپنی بیماری کی وجہ سے تشریف نہ لا سکے تھے۔تقسیم انعامات کے بعد صدر محترم نے خطاب فرمایا اور تجنید بڑھانے ، ایم ٹی اے سنے سنانے ، مساجد کو آباد کرنے ، نماز با جماعت ادا کرنے تسبیح وتحمید کرنے اور دعوت الی اللہ کو کما حقہ ادا کرنے کی طرف پُر زور الفاظ میں تلقین کی۔عہد و دعا پر یہ اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔افتتاحی اجلاس میں دو سو پچپیس انصار جبکہ اختتامی اجلاس میں سات سو پچاس انصار، اطفال، خدام و مستورات نے شمولیت کی۔سالانہ اجتماع ضلع بہاولنگر ۲۰ ، ۱۲۱ کتوبر ۱۹۹۴ء کو چک R-93/6 میں منعقد ہوا۔سالانہ اجتماع ضلع راولپنڈی ضلع راولپنڈی کا سالانہ اجتماع ۲۰ ، ۲۱ اکتو بر ۱۹۹۴ء کو بیت الحمد مری روڈ راولپنڈی میں منعقد ہوا۔اجتماع کی تیاریاں دوماہ قبل ہی شروع ہو گئیں۔متعلقہ امور کو نمٹانے کے لیے متعد دکمیٹیاں بنائی گئیں جنہوں نے اپنے فرائض احسن رنگ میں ادا کیے۔افتتاحی اجلاس ۲۰ اکتوبر کو شام ساڑھے چھ بجے ہوا، تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مکرم ملک عبدالشکور صاحب قائمقام امیر نے ” خلافت ایک عظیم الشان انعام کے موضوع پر خطاب کیا۔اس کے بعد مکرم ملک منصور احمد صاحب عمر مربی سلسلہ نے جماعت کی روز افزوں ترقی اور ہماری ذمہ داریاں اور مکرم مولانا محمد شریف اشرف صاحب نے صداقت مسیح موعود کے موضوع پر تقاریر کیں۔طعام کے بعد حسن قرات نظم ، پر چہ ذہانت اور تقریر کے مقابلے ہوئے۔دوسرے اجلاس میں تلقین عمل کے تحت صحیح تلفظ کے ساتھ تلاوت قرآن کریم پر حافظ امیر حسین صاحب نے دعوت الی اللہ کے آسان طریق پر مکرم رفاقت احمد صاحب نے اور دعوت الی اللہ پر مکرم مولانا سید سعید الحسن صاحب نے خطاب کیا۔