تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 64
۶۴ (۳) آپ کے ضلع میں کتنے سلائیڈز پر وجیکٹر ہیں۔(۴) کون کون سے گاؤں کس کس مجلس کے نام لگائے گئے ہیں۔(۵) منصوبہ کی تکمیل کے لئے ٹرانسپورٹ ، موٹر سائیکل، کارا اور تانگہ کی فہرست مجلس وار (1) انفرادی تبلیغ چھوٹے پیمانہ پر (۷) ٹارگٹ بیعت اجلاس کی اطلاع دیتے ہوئے صدر محترم نے سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی خدمت بابرکت میں ۱۶ فروری ۱۹۸۳ء کو مندرجہ ذیل خط تحریر کیا۔" سیدی !! اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۱ فروری ۱۹۸۳ء کو پاکستان کے ناظمین اضلاع اور بڑی مجالس کے زعماء کا اجلاس انصار اللہ کے ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جو تین گھنٹے جاری رہا۔قائدین نے اپنے اپنے شعبہ کے متعلق ہدایات دیں لیکن اجلاس کے وقت کا بڑا حصہ قریباً پونے دو گھنٹے ، اصلاح وارشاد کے کام کی جزیات سمجھانے میں لگے۔سب نے عہد کیا ہے کہ انشاء اللہ حضور ایدہ اللہ کے ارشادات کی روشنی میں اصلاح و ارشاد کے کام کو اولیت دے کر آگے بڑھائیں گے۔جن اضلاع میں مجلس انصار اللہ نے خصوصی کام کرنا ہے یعنی شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ، سکھر، حیدرآبادان کے ناظمین کو حضور کے لاہور کے حالیہ دورہ میں سے ہیں ٹپس میں سے دو دو کی کا پیاں ان کے حلقہ جات کی تعداد کے مطابق دی ہیں۔اس پہلے دور کو تجرباتی قرار دیا گیا ہے اور ان اضلاع کے ناظمین دو ہفتے کے بعد پھر ۲۵ فروری ۱۹۸۳ء کو ربوہ میں اکٹھے ہوں گے اور کام کی رپورٹ پیش کریں گے۔ان کی رپورٹ کے بعد طریق کار وغیرہ میں کوئی تبدیلی کرنی ہوئی تو کر لی جائے گی۔ہزارہ کا ضلع بھی مجلس کے سپرد ہے۔وہاں وفد بھجوایا جارہا ہے جو احباب جماعت سے جا کر ملے گا اور پھر واپس آ کر تجاویز پیش کرے گا۔بہت حد تک پاکستان کی مجالس انصار اللہ اپنے لئے غیر احمدی دیہات چن چکی ہیں اور ان میں تبلیغ کا کام شروع کر دیا ہے یا کر رہی ہیں۔اس کی معین رپورٹ انشاء اللہ تعالیٰ حضور کی خدمت میں جلد پیش کر دی جائے گی۔حضور کی خدمت میں دُعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو مہربانی کی نظر سے دیکھے ، قبول کرے اور اپنے فضل سے ان کے بہت بابرکت نتائج پیدا کرے۔“