تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 859 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 859

۸۵۹ سابق ناظم ضلع لاہور کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔تلاوت کلام پاک کے بعد مکرم میجر (ریٹائرڈ) عبد اللطیف صاحب زعیم اعلیٰ دارالذکر نے مکرم کرنل دلدار احمد صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے چار سال تک ناظم ضلع لاہور اور نائب امیر جماعت لاہور کے طور پر نہایت احسن رنگ میں خدمات سرانجام دیں۔جو بلی سال میں آپ کے دور میں نظامت ضلع لاہور اول قرار پائی۔آپ نے تنظیم نو کر کے لاہور کو دس زعامتوں میں تقسیم سے بہتر رنگ میں کام کرنے کی راہ ہموار کی۔مکرم کرنل دلدا راحمد صاحب نے اس تقریب کے انعقاد پر اراکین مجلس عاملہ جماعت احمد یہ لا ہور اور مجلس عاملہ انصار اللہ کا شکر یہ ادا کیا۔مکرم چوہدری حمید نصر اللہ خان صاحب امیر ضلع لاہور نے مختصر الفاظ میں مکرم کرنل صاحب کے خلوص، اطاعت اور سلسلہ کے کاموں سے محبت کا حسین انداز میں تذکرہ فرمایا اور اختتام پر دعا کروائی۔آخر پر حاضرین کی چائے سے تواضع کی گئی۔سالانہ اجتماع ضلع اوکاڑہ مورخه ۱۱ اکتوبر ۱۹۹۰ ء کو اجلاس اوّل بعد نماز مغرب ، تلاوت قرآن پاک سے آغاز ہوا۔نظم کے بعد مکرم مولا نا سید احمد علی شاہ صاحب نے جماعت کا مقام اور اس کے فرائض بیان کئے۔اس کے بعد مکرم میاں مبارک احمد صاحب نے تحریک جدید کا آغاز کے موضوع پر تقریر کی اور جائزہ لیا۔بعدہ مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نے چندہ تحریک جدید کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔دوسرا اجلاس کھانے کے وقفہ کے بعد نو بجے سے دس بجے تک جاری رہا۔حضور انور کی جلسہ سالانہ ۱۹۹۰ء کی تقریر سنائی گئی۔اس کے بعد مکرم مظفر احمد صاحب منصور نے سلائیڈ لیکچر دیا۔تیسرا اجلاس نماز فجر کے بعد شروع ہوا۔مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے درس قرآن ، مکرم مظفر احمد صاحب منصور نے درس حدیث اور مکرم میاں مبارک احمد صاحب نے درس ملفوظات دیا۔چوتھا اجلاس مکرم امیر صاحب کی صدارت میں صبح نو بجے تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔مکرم مظفر احمد صاحب منصور نے حضرت مسیح موعود کا عشق رسول“ کے موضوع پر تقریر کی۔داعی الی اللہ کے موضوع پر مکرم محمد سلیمان احمد صاحب مربی سلسلہ نے خطاب کیا۔اس کے بعد مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نے زندہ خدا کے موضوع پر تقریر کی اور بعد میں سوالات کے جواب دیئے۔حاضری اجتماع چھ سو، غیر از جماعت دوست پندرہ ضلع کی پندرہ مجالس کے اکسٹھ نمائندے انصار شریک اجلاس ہوئے۔