تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 847
۸۴۷ نے رات بیت الذکر میں قیام کیا۔اگلی صبح نماز تہجد و فجر سے پروگرام شروع ہوا جو کہ شام چار بجے تک جاری رہا جس میں ملفوظات اور احادیث کے دروس کے علاوہ مختلف موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے جس میں انصار، خدام اور اطفال نے حصہ لیا۔انعامات کی تقسیم کے بعد یہ تقریب ختم ہوئی۔حاضری ایک سوا نیس تھی۔اجتماع ضلع خانیوال مورخہ یکم ستمبر ۱۹۸۹ء کو نماز تہجد سے اجتماع کا آغاز ہوا۔تلاوت، عہد اور نظم کے بعد مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب نے اختلافی مسائل“ اور ”دعوت الی اللہ کے حوالے بیان فرما کر تقریر کی۔مکرم محمد اسلم شادمنگل صاحب نے نماز با جماعت اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔بعد ازاں حضور انور کا اختتامی خطاب جلسہ سالانہ انگلستان وڈیو کیسٹ کے ذریعہ سنایا اور دکھایا گیا۔نماز جمعہ کے بعد زعماء کی میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں عاملہ کے بائیس میں سے بارہ عہد یدار حاضر تھے۔تربیتی اجتماع ضلع لیہ مورخہ ۶ ستمبر ۱۹۸۹ء کو بعد نماز عصر خدام و انصار کا مشتر کہ دو روزہ اجتماع منعقد ہوا۔تلاوت ونظم کے بعد مکرم بشیر احمد قیصرانی صاحب ناظم ضلع نے انصار اللہ کا جائزہ پیش کیا۔بعد ازاں مکرم مولوی دین محمد شاہد صاحب نے غیر ممالک میں احمدیت کی ترقی و مقبولیت کے بارے میں واقعات بیان کئے۔نماز مغرب وعشاء کے بعد کیسٹ پروگرام ہوا۔ے ستمبر کو نماز تہجد و فجر کی ادائیگی کے بعد تقریری مقابلہ ہوا۔بعد میں مجلس۔سوال و جواب ہوئی۔دعا کے ساتھ یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔حاضری دوسو چالیس رہی۔اجتماع انصار اللہ ضلع کوئٹہ اجتماع ضلع کوئٹہ ۸ ستمبر ۱۹۸۹ء کو منعقد ہوا۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے خطبہ جمعہ میں دعوت الی اللہ پر روشنی ڈالی۔بعد کے اجلاس میں تربیت اور تحریک جدید کے بارے میں مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے تقریر کی حاضری ایک سوستر تھی۔اجتماع ضلع لاہور ضلع لاہور کا اجتماع مورخہ ۱۰۔۱ ستمبر ۱۹۸۹ء کو منعقد ہوا۔اجتماع کا آغاز جلسہ سالانہ ۱۹۸۹ء کے دوسرے روز کی حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی تقریر کی ویڈیو فلم دکھا کر ہوا۔ا استمبر کو نماز تہجد و فجر کے بعد پہلا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سید نا حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں اور سیدنا حضرت مسیح موعود کے چیلنج اور مخالفین کا رد عمل کے موضوع پر تقاریر ہوئیں۔طعام کے بعد اختتامی اجلاس مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم مولانا مبشر احمد صاحب کاہلوں اور مکرم مولوی دین محمد شاہد