تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 846
۸۴۶ اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی۔مکرم ڈاکٹر صاحب نے اپنے آٹھ سالہ قیام غانا وسیرالیون کے دوران نصرت الہی اور قبولیت احمدیت کے نظاروں خصوصاً حضور کے دورہ کے بارہ میں ایمان افروز واقعات بیان کئے۔بعدہ مہمانوں کی تواضع کی گئی۔تقریب میں غیر از جماعت احباب نے بھی شرکت کی۔﴿۱۸﴾ مجلس مقامی ربوہ کی تقریب شکرانہ مجلس مقامی ربوہ کو سال ۱۹۸۸ء میں حسن کارکردگی کی بناء پر علم انعامی کا مستحق قرار دیا گیا چنانچہ مجلس شوری سال مئی ۱۹۸۹ ء کے موقعہ پر محترم امیر صاحب مقامی نے مجلس ربوہ کو علم انعامی سے عطا فرمایا۔خوشی کے اس موقع پر ۱۹ مئی ۱۹۸۹ء بروز جمعہ اظہار تشکر کے لئے مجلس مقامی نے اپنے دفتر میں ایک خصوصی تقریب شکرانہ منعقد کی جس میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس مہمان خصوصی تھے۔جمله قائدین مجلس مرکز یہ منتظمین مجلس مقامی زعماء اور بلاک لیڈران ربوہ نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جو مکرم سمیع اللہ صاحب زاہد نے کی۔محترم صدر صاحب نے عہد دہر وایا۔اس کے بعد مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری زعیم اعلیٰ انصار اللہ ربوہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ مجلس مقامی نے دوسری بار علم انعامی حاصل کرنے کی سعادت پائی ہے۔آپ نے قائدین مرکزیہ کی راہنمائی اور جملہ زعماء کرام ربوہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اصلاح وارشاد کے سلسلہ میں مجلس کا آئندہ پروگرام پیش کیا۔آپ نے مجلس ربوہ کے سابق زعماء اعلیٰ خصوصاً چوہدری اللہ بخش صاحب صادق کی مساعی کو خراج تحسین پیش کیا۔محترم صدر صاحب مرکز یہ نے اپنے خطاب میں مجلس مقامی کے جملہ عہد یداران کو علم انعامی کے حصول پر مبارک باد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز برقرار رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔بعد ازاں آپ نے مجلس مقامی کو قیمتی ہدایات سے نوازا اور فرمایا۔تربیت اور اصلاح و ارشاد کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے با ہمی مشورہ سے موثر حکمت عملی وضع کریں اور انصار کو وعظ ونصیحت اور تحریک کر کے موجود وسائل سے بھر پور فائدہ اٹھا ئیں۔آپ نے فرمایا کہ حضرت بانی سلسلہ کی بعثت کی ایک غرض یہ بھی تھی کہ لوگوں میں خدا تعالیٰ کی ہستی پر یقین اور معرفت پیدا کریں۔یہ کام خدا تعالیٰ کی طرف سے ملنے والے تازہ بتازہ نشانات کے ذریعہ حاصل ہوسکتا ہے۔چنانچہ ایسے نشانات کو اکٹھا کر کے سب گھروں میں پہنچانا چاہیے تا کہ نئی نسل کا ایمان ، یقین اور معرفت ترقی کرے۔آپ نے فرمایا کہ اس غرض کے لئے حضرت بانی سلسلہ کی کتب کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔تقریب کے اختتام پر آپ نے دُعا کروائی۔اس موقع پر مجلس مقامی کی طرف سے حاضرین کی مشروبات سے تواضع کی گئی۔سالانہ اجتماع واہ کینٹ ۲۳ جون ۱۹۸۹ء کو واہ کینٹ میں سالانہ اجتماع نماز عشاء سے رات 11 بجے تک جاری رہا۔انصار