تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 843 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 843

۸۴۳ منعقد ہوا جس کا اہتمام نظامت ضلع نے امارت ضلع اور قیادت خدام الاحمدیہ کے تعاون سے کیا تھا۔اس میں انصار کے علاوہ خدام ، اطفال اور لجنات نے بھی شرکت کی۔چک ۲۲ حمید آباد، ۸۴ فتح ، ۱۶۱ امراد ، ۱۴۶ ایف، ۱۴۳ ایف ۱۹۲ مراد،۱۹۰ مراد اور بہاولپور شہر کے انصار نے شمولیت کی۔مرکز سے نمائندگی مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر اور مکرم مولوی جمال الدین شمس صاحب نے کی۔۲۲ ستمبر کو رات آٹھ بجے کھانے سے فارغ ہو کر پہلا اجلاس مکرم چوہدری نذیر احمد صاحب امیر ضلع کی صدارت اور افتتاحی خطاب سے شروع ہوا۔مکرم مبشر احمد صاحب ناظم ضلع نے سیرت النبی پر تقریر کی۔مکرم جمال الدین شمس صاحب نے جماعت احمد یہ غانا کے حالات سنائے۔مکرم مولانا بشیر احمد قمر صاحب نے سیرت النبی پر خطاب کیا جس کے بعد مجلس سوال وجواب منعقد ہوئی۔اگلے دن نماز تہجد و نماز فجر کے بعد درس قرآن کریم اور حدیث ہوا۔ورزشی مقابلہ جات اور ناشتہ کے بعد علمی مقابلے( تلاوت، اذان اور تقریر ) ہوئے۔دوسرے اجلاس میں مکرم جمال الدین شمس صاحب نے حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داریاں ، مکرم ناصر احمد چیمہ صاحب نے ” صداقت مسیح موعود اور مکرم مولانا بشیر احمد قمر صاحب نے ”سیرت النبی پر تقریر کی۔بعد میں تنظیمی جائزہ لیا گیا۔خطبہ جمعہ مکرم مولانا بشیر احمد قمر صاحب نے دیا۔اختتامی اجلاس میں مکرم بشیر احمد قمر صاحب نے انعامات تقسیم کئے۔امیر صاحب ضلع نے خطبات حضورا نور با قاعدگی سے سنے اور دعوت الی اللہ کی پُر زور تحریک کی۔ساڑھے تین بجے دعا سے اجلاس ختم ہوا۔اجتماع کوئٹہ شہر مورخه ۱۴ اکتوبر ۱۹۸۸ء کو بعد نماز جمعتہ المبارک اجتماع کی کارروائی شروع ہوئی۔اس موقعہ پر مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب نے بطور مرکزی نمائندہ شرکت کی۔اجلاس اوّل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے مکرم قائم مقام امیر صاحب کی صدارت میں ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد عہد دہرایا گیا۔اس کے بعد مرکزی نمائندہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں عبادات، اطاعت، تربیت اولاد اور دعوت الی اللہ کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم عبد القیوم صاحب نے انصار اللہ کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر خطاب کیا۔بعد نماز مغرب اجلاس دوم مرکزی نمائنده کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد زعیم اعلیٰ کوئٹہ کا انتخاب ہوا۔ازاں بعد مکرم آصف جاوید صاحب چیمہ مربی سلسلہ اور نشانات الہی اور ہمارے فرائض“ کے موضوع پر اور مکرم عبدالقیوم صاحب نے تعلق باللہ کے موضوع تقاریر کیں۔اس کے بعد مجلس سوال و جواب کا اہتمام کیا گیا۔سوالات کے جوابات مکرم کیپٹن شمیم خالد صاحب نے دیئے اور پھر اختتامی خطاب کیا۔اجتماع میں حاضری چھیالیس رہی۔