تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 842 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 842

۸۴۲ ١٩٨٨ء تربیتی اجتماع ضلع بہاولنگر ۱۹ فروری ۱۹۸۸ء بروز جمعہ المبارک ضلع بہاولنگر کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں پندرہ مجالس کے پچہتر نمائندے شامل ہوئے۔نماز با جماعت کی ضرورت اور جماعتی اتحاد پر مرکزی نمائندگان مکرم پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب اور مکرم مولانا بشیر احمد قمر صاحب نے روشنی ڈالی۔دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اجتماع واہ کینٹ مورخہ ۶ ستمبر ۱۹۸۸ء کو مجلس واہ کینٹ کا اجتماع منعقد ہوا۔مرکزی نمائندہ مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطاب کیا۔جس میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو سامنے رکھ کر کام کو آگے بڑھانے کی تلقین کی۔بعد میں مکرم مولوی عبد السلام صاحب طاہر مربی سلسلہ مقیم راولپنڈی نے عبادات کے موضوع پر خطاب کیا۔حاضری پینتیس رہی۔ہفتہ تربیت مجلس کنری مجلس کنری نے ۷ استمبر ۱۹۸۸ء سے ۲۳ ستمبر ۱۹۸۸ء تک ہفتہ تربیت منایا۔اس ہفتہ میں روزانہ دار الفضل میں مغرب کی نماز اور تئیس کو نماز فجر کے بعد اجلاس عام ہوا۔تربیتی موضوعات پر تقاریر کروائی گئیں۔عناوین اور مقررین اس طرح تھے۔۷ ستمبر: نماز با جماعت ( مکرم غلام احمد صاحب) ، ۱۸ ستمبر: انصار اللہ کی ذمہ داریاں ( مکرم ماسٹر فضل الدین طارق صاحب)، ۱۹ ستمبر: داعی الی اللہ مکرم ماسٹر فضل الدین طارق صاحب)، ۲۰ ستمبر: تربیت اولاد ( مکرم ڈاکٹر محمد شریف صاحب)، ۲۱ ستمبر : تلاوت قرآن مجید ( مکرم مرزا محمد رفیع صاحب امیر جماعت)، ۲۲ ستمبر: نماز جمعہ کی فضیلت ( مکرم چوہدری عبدالسلام صاحب) ۲۳ ستمبر : درس قرآن کریم ( مکرم سید بشیر حسین شاہ صاحب)، ذکر حبیب ( مکرم سلیمان شاہ صاحب)۔اس کے علاوہ اطفال ، خدام اور انصار کے مابین علمی اور ورزشی مقابلے بھی کروائے جاتے رہے۔اختتامی اجلاس ۲۳ ستمبر کو بعد نماز جمعہ مکرم مرزا محمد رفیع صاحب امیر مقامی کی صدارت میں شروع ہوا۔مکرم شیخ عبدالرحمن صاحب زعیم مجلس نے عہد دو ہرایا۔امیر صاحب نے انعامات تقسیم کئے اور خطاب کے ساتھ اس ہفتہ کا اختتام کیا۔تربیتی اجتماع تحصیل حاصل پور ۲۲ ۲۳ ستمبر ۱۹۸۸ء کو چک نمبر ۱۸۳ مراد ضلع بہاولپور میں تحصیل حاصل پور کا ایک تربیتی اجتماع