تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 60 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 60

مظفر گڑھ : ایک مجلس مذاکرہ منعقد کی۔مکرم امیر صاحب اور مکرم عبدالرؤف صاحب لودھی نے سوالات کے جوابات دیئے۔حضور انور کی تقریر کا کیسٹ سنایا گیا۔کنری: روزانہ بعد نماز مغرب مختلف تبلیغی موضوعات پر تقریری سلسلہ جاری رہا۔دو دن مکرم عبدالسلام صاحب طاہر نے ختم نبوت کے مفہوم کو واضح کیا۔اس مجلس میں گیارہ غیر از جماعت دوست بھی شامل ہوئے۔گوٹھ علم دین: مرکزی ہدایات کی تعمیل میں پروگرام بنا کر سب کو شمولیت کی تحریک کی مجلس مذاکرہ میں ہمیں غیر از جماعت دوست شامل ہوئے۔چائے اور کھانے سے تواضع کی گئی۔اردو اور سندھی لٹریچر بھی دیا گیا۔سات تبلیغی خطوط لکھے گئے۔چھ قریبی گوٹھوں کا تبلیغی دورہ کر کے لٹریچر تقسیم کیا گیا۔جلسہ سالانہ میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔حضور انور کے سوال و جواب کی کیسٹ لاؤڈ سپیکر پر سنائی گئی۔ایک اجلاس میں تبلیغ کی اہمیت اور طریق محترم ملک سلطان احمد صاحب معلم وقف جدید نے بیان کئے۔سانگھڑ : روزانہ بعد نماز مغرب اجلاس ہوا جس میں حضورانور کی تقاریر کے کیسٹ سنائے گئے۔چوکی تبلیغی وفد کے لئے نئے گاؤں چک نمبر ۳۸ کا انتخاب کیا۔انصار کے ذریعہ لٹریچر تقسیم کیا گیا۔نزدیکی مجالس دھوپ سڑی، بھائی پھیرو اور شمس آباد کو بھی تقسیم کے لئے لٹریچر بہم پہنچایا۔مسجد میں بھی اجلاس ہوئے جن سے دوستوں نے علمی استفادہ کیا۔چک نمبر ۹۸ شمالی سرگودھا: دو تبلیغی وفد بھجوائے گئے۔ہمیں رسالے تقسیم کئے گئے۔نماز تہجد باجماعت ادا ہوتی رہی۔دو تبلیغی خطوط لکھے گئے۔حضور کی کیسٹ سنائی گئی اور تربیتی اجلاس ہوا۔گوجرخان: روزانہ بعد نماز مغرب علمی تقریریں ہوتی رہیں۔دو بار مجلس مذاکرہ منعقد کیں جس میں پانچ غیر از جماعت دوست بھی تشریف لائے۔حضور انور کی تقریر کا کیسٹ بھی سنایا گیا۔پریم کوٹ گوجرانوالہ : تین وفد نئے دیہات میں بھجوائے گئے۔مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد مرکز یہ نے سلائیڈ زلیکچر کے ذریعہ احمدیت کا تعارف کروایا۔تین سو غیر از جماعت بھی شامل ہوئے۔﴿۲۳﴾ مجلس مشاورت ممالک بیرون ۱۹۸۲ء ۳۰ دسمبر ۱۹۸۲ء کو صبح دس بجے مجلس شوری ممالک بیرون ۱۹۸۲ء سرائے فضل عمر تحر یک جد یدر بوہ میں منعقد ہونا قرار پائی۔اس شوری میں مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ( نائب صدر ) کا نام مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی نمائندگی کے لئے صدر محترم نے تجویز کیا۔﴿۲۵﴾ تشکیل کمیٹی عمومی امور ١٩٨٣ء سید نا حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے عمومی امور کے لئے ایک کمیٹی جنوری ۱۹۸۳ء میں