تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 59 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 59

۵۹ انفرادی مجالس سوال و جواب۔۲۴۶ تعدادافراد مجالس _۳۵۰ کیسٹ سننے والے دوست۔۱۴۶ جن کو خطوط لکھے گئے۔۱۹ جن کو لٹریچر دیا گیا۔۲۰۰ کتنے انصار دعا میں شامل ہوئے۔روزانہ کم و بیش جملہ انصار دُعائیہ خطوط لکھنے والے۔۴۲ کل افراد ز مرتبلیغ ۱۹۷۲ کتنا لٹریچر تقسیم ہوا۔۴۵۰ وقف عارضی کے فارم پُر کرنے والے۔۹ تعداد انصار جنہوں نے بھر پور حصہ لیا۔۵۴ ۲۵ نومبر کو ایک مرکزی مجلس مذاکرہ میں تمہیں احباب شامل ہوئے۔چائے کے بعد مسجد بشارت کی افتتاح کی فلم دکھائی گئی اور پھر بریگیڈیئر اعجاز احمد صاحب نے آنکھوں دیکھا حال سنایا اور سوالات کے جوابات دیئے۔حاضرین نے اپنی اپنی پسند کا لٹریچر تریسٹھ کی تعداد میں لیا۔مارٹن روڈ : پانچ حلقوں میں تین سونوے رسالے تقسیم ہوئے۔نو ا حباب نے اپنے ہاں سوال و جواب کی مجالس قائم کیں۔دس غیر از جماعت احباب کے ہاں مجالس سوال و جواب ہوئیں۔مرکزی طور پر لیاقت آباد اور ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو مجالس مذاکرہ ہوئیں۔ایک میں دواردنی دوست بھی شامل ہوئے۔نماز تہجد سب حلقوں میں ۲۶ نومبر کو با جماعت ادا کی گئی۔شیخو پورہ شہر: عشرہ کا آغاز مجلس مذاکرہ سے ہوا جس میں سوالات کے جوابات مکرم سید احمد علی شاہ صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد نے دیئے۔دوسرا اہم پروگرام سلائیڈز لیکچر کا تھا جس میں مکرم محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد نے حضور کے دورہ یورپ اور مسجد بشارت کے افتتاح کی سلائیڈ ز دکھائیں۔سانگلہ ہل: پروگرام دس دن زور شور سے جاری رہا۔روزانہ نماز تہجد باجماعت میں پر سوز دُعائیں کی جاتی رہیں۔روزانہ بعد نماز مغرب بزم ارشاد کا اجلاس ہوتا رہا۔پانچ مجالس سوال و جواب منعقد کی گئیں۔چھ تبلیغی روزانہ نمازمغرب کا ہوتا چھ وفود نئے دیہات میں بھجوائے گئے۔دس تبلیغی خطوط لکھے گئے۔جائزہ اجلاس پہلے دن منعقد ہوا جس میں قائد صاحب اصلاح وارشاد نے گذشتہ کام کا جائزہ لیا اور آئندہ کا پروگرام دیا۔جائزہ اجلاس کے دوران مکرم امیر صاحب ضلع ، ناظم صاحب ضلع ، قائد صاحب ضلع اور مربی ضلع تشریف لائے اور اس طریق کو بہت مفید پایا۔اس دن تبلیغی پروگرام کا آغاز سلائیڈ زلیکچر سے قائد صاحب نے خود کیا جس میں ساٹھ غیر از جماعت بھی حاضر ہوئے۔چک چھور نمبر ۱۱۷: نماز تہجد با جماعت کا انتظام کیا گیا۔دو مرتبہ مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی جس میں درجن بھر غیر از جماعت بھی شامل ہوئے۔تین غیر از جماعت دوستوں کو لٹریچر مہیا کیا گیا۔دو وفود نے گاؤں میں تبلیغ کے لئے بھجوائے گئے۔ایک تبلیغی جلسہ مسجد میں ہوا۔ایک نئے گاؤں بدوملہی میں ایک دوست نے بیعت کی۔بہاولپور: شہر کو چار حلقوں میں تقسیم کر کے نماز با جماعت کی طرف خاص توجہ دی اور لٹریچر کی تقسیم میں انصار نے حصہ لیا۔