تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 58 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 58

۵۸ سیکیم امداد غرباء سید نا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کے ارشاد کی تعمیل میں نومبر۱۹۸۲ء میں غرباء کے لئے ایک سکیم بنائی گئی کہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔ان کی اس طرح مدد کی جائے کہ وہ عزت ، قناعت اور خود اعتمادی کے ساتھ زندگی بسر کریں۔اس سلسلہ میں ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی نمائندگی مکرم پروفیسر منورشیم خالد صاحب نے کی۔مہم برائے توسیع اشاعت الفضل مکرم صدر صاحب مجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ نے سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی خدمت میں ایک خط لکھا اور ساتھ ہی اُن جماعتوں کی فہرست بھی جہاں روزنامہ " الفضل، نہیں جاتا تھا، منسلک کر دی۔اس خط کو ملاحظہ فرمانے کے بعد حضور نے تحریر فرمایا: خدام اور انصار کی طرف سے بھی مہم چلائی جائے۔“ حضور کے اس ارشاد کو مکرم ناظر صاحب اصلاح و ارشاد نے ۲۱ نومبر ۱۹۸۲ء کو صدر محترم کے نام برائے تعمیل بھجوایا۔صدر محترم نے قائد صاحب عمومی کو ہدایت دی کہ جملہ ناظمین اضلاع کو اُن کے ضلع کی فہرست بھجوائی جائے کہ ان میں الفضل کا کم از کم ایک خریدار بنا ئیں۔ناظمین کو یہ خطوط قائد صاحب عمومی کی طرف سے چندہ روزنامہ الفضل ربوہ کی تفصیل کے ساتھ بھجوائے گئے۔عشره اصلاح وارشاد ۲۰ سے ۳۰ نومبر ۱۹۸۲ء مرکز کے تحت عشرہ اصلاح و ارشاد منایا گیا۔اس کی چند مثالی رپورٹیں قارئین کے ملاحظہ کے لئے درج کی جاتی ہیں: نظامت ضلع کراچی: (الف) نظامت ضلع نے اپنے ممبران عاملہ پرمشتمل وفود کے ذریعہ اپنی مجالس ناظم آباد، عزیز آباد، صدر، ڈرگ روڈ اور مارٹن روڈ کے دورے کئے۔اجلاس بلائے گئے جن میں عشرہ اصلاح و ارشاد منانے کے پروگرام طے کروائے گئے۔(ب) ۲۵ نومبر کو گیسٹ ہاؤس میں نظامت ضلع نے ایک مرکزی مجالس مذاکرہ کا انعقاد کروایا جس میں چھپیس میں سے ہیں مدعوئین خاص حاضر ہوئے۔چائے کے بعد پروگرام میں سپین کے تاریخی حالات پر تقریر کے علاوہ افتتاح مسجد بشارت کی فلم دکھائی۔بعدہ سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔مجلس ڈرگ روڈ : مرکزی ہدایات پر مشتمل پروگرام سر کلر کی صورت میں مع رپورٹ فارم ( انفرادی ) ایک ہفتہ قبل تقسیم کیا گیا۔حلقہ جات سے آمدہ رپورٹوں کے مطابق خلاصہ درج ذیل ہے۔زیر تبلیغ دوست -۸۲۲ زیر تبلیغ رشته دار - ۱۳۵