تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 798
۷۹۸ تربیتی اجتماع ضلع گوجرانوالہ مجلس انصاراللہ ضلع گوجرانوالہ کا ایک روزہ تربیتی اجتماع ۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء بروز جمعه مسجد احمدیه گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔پہلا اجلاس صبح دس بجے سے پونے ایک بجے تک ہوا جس میں تلاوت و نظم کے بعد عہد دو ہرایا گیا۔مکرم مولوی عنایت اللہ صاحب زاہد مربی گرمولہ ورکاں نے درس قرآن مجید دیا جس میں نحن انصار اللہ کی تشریح بیان کی گئی۔مکرم مولوی محمد اعظم اکسیر صاحب مربی ضلع نے درس حدیث دیا جس کا عنوان نماز با جماعت تھا۔مکرم بابو احمد الدین صاحب نے درس ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود دیا جس میں آپ کی تعلیم بیان فرمودہ کشتی نوح پڑھ کر سنائی اور احباب کو اس کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔اس کے بعد ناظم صاحب ضلع نے انصار اللہ کی ذمہ داریاں کے موضوع پر تقریر کی۔بعدہ تقریری مقابلہ ہوا جس کا موضوع ” قدرت ثانیہ کی برکات ، پہلے سے مقرر کر دیا گیا تھا۔سترہ انصار نے اس مقابلہ میں حصہ لیا۔نماز جمعہ اور کھانے سے فارغ ہونے کے بعد اجلاس دوم منعقد ہوا۔جس میں ناظم صاحب ضلع نے حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی بیان فرمودہ تحریکات کا ذکر ۲ کیا اور انصار کو سالانہ اجتماع مرکز یہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہونے کی تلقین کی۔مکرم مولوی محمد اعظم اکسیر صاحب مربی ضلع نے انفاق فی سبیل الله کے موضوع پر تقریر کی۔جس میں زکوۃ کے موضوع کو خصوصیت سے بیان کر کے احباب کو اس حکم پر عمل کرنے کی تلقین کی۔آپ کی تقریر کے بعد مکرم مولوی غلام باری صاحب سیف نے سیرۃ النبی کے موضوع پر تقریر کی۔جس کے بعد مکرم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب امیر جماعت ضلع گوجرانوالہ نے مسجد بشارت سپین کے افتتاح کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا جس سے احباب بہت محظوظ ہوئے۔بعد ازاں انعامات تقسیم کئے گئے اور اجتماعی دعا ہوئی۔جس کے بعد یہ تقریب پانچ بجے اختتام کو پہنچی۔6* سنگ بنیاد عمارت دفتر مجلس مقامی ربوه ۱۵ دسمبر ۱۹۸۳ء کو اڑھائی بجے بعد دو پہر دفتر مجلس انصار اللہ مقامی ربوہ کی عمارت کا سنگِ بنیا درکھا گیا۔سب سے پہلے حضرت صوفی غلام محمد صاحب ناظر اعلی ثانی صدرا مجمن احمدیہ نے متضر عانہ دعاؤں کے بعد وہ اینٹ بنیاد میں مقررہ جگہ پر رکھی جس پر سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے دعا کی ہوئی تھی۔اس کے بعد مکرم میجر عبدالقادر صاحب قائد عمومی ، مکرم محمد اسمعیل صاحب منیر قائد اصلاح وارشاد، مکرم پر و فیسر محمد اسلم صاحب صابر قائد تجنید ، حضرت ملک محمد سلیم صاحب صحابی مسیح موعود علیہ السلام زعیم انصار اللہ دار العلوم غربی ، بلاک لیڈران ہمکرم چوہدری اللہ بخش صاحب صادق ، مکرم مولوی سلطان احمد صاحب پیر کوئی مکرم خواجہ برکات احمد صاحب اور مکرم چوہدری مقبول احمد صاحب کے علاوہ موقعہ پر موجود ارکان مجلس عاملہ اور زعماء حلقہ جات اور مکرم ملک اللہ بخش صاحب انچارج دفتر مقامی نے باری باری ایک ایک اینٹ رکھی۔حضرت صوفی غلام محمد صاحب نے اجتماعی دعا کرائی۔