تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 795
۷۹۵ صاحب انور نے بحیثیت نائب زعیم اعلی دفتر مقامی کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تحریک کی۔مکرم راجہ نذیر احمد صاحب ظفر منتظم اصلاح وارشاد نے بعض دلچسپ تبلیغی واقعات سنائے نیز مکرم ڈاکٹر لطیف احمد قریشی صاحب چیف میڈیکل آفیسر فضل عمر ہسپتال ربوہ نے حفظانِ صحت کے بعض بنیادی اصول بیان کئے۔اس کے بعد نظم خوانی اور فی البدیہہ تقریر کے مقابلے ہوئے۔اول الذکر مقابلہ میں سات اور ثانی الذکر میں پانچ انصار نے حصہ لیا۔نظم خوانی میں مکرم پر و فیسر محمد اسلم صابر صاحب دار الفضل (صدر بلاک ) اول اور مکرم میر مبشر احمد طاہر صاحب دار العلوم غربی ( علوم بلاک) دوم قرار پائے۔تقریری مقابلہ میں مکرم ڈاکٹر رانا سعید احمد صاحب طاہر آباد رحمت بلاک ) اوّل اور مکرم مولوی محمد اشرف صاحب دارالبرکات ( رحمت بلاک ) دوم قرار پائے۔تیسرا اجلاس زیر صدارت مکرم خان بشیر احمد خان صاحب رفیق ایڈیشنل وکیل البشیر شروع ہوا۔اس اجلاس کا پہلا حصہ دو مجلس سوال و جواب پر مشتمل تھا۔احباب کرام نے اپنے سوالات پیش کئے۔مکرم مولا نا غلام باری صاحب سیف، مکرم مولا نا نور محمد صاحب نسیم سیفی اور مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب نے جوابات دیے۔دوسراحصہ تربیتی تقاریر پرمشتمل تھا۔مکرم چوہدری محمد شریف صاحب فاضل نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک قول ” ہو جاؤ خاک مرضی مولی اسی میں ہے“ کی تشریح فرمائی۔آپ نے فرمایا کبر انسان کو زیب نہیں دیتا۔کبریائی خدا تعالیٰ کے ساتھ مختص ہے اس کے سوا کوئی اور کبریائی کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ایک مسلمان کا صحیح مقام خاکساری ہے۔جب کوئی انسان خاکساری اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اپنا مقرب بنا لیتا ہے۔اسے اپنی نعمتوں سے نوازتا ہے۔اسے اپنے کلام سے مشرف کرتا ہے۔اس کے اندر ایک قوت جذب پیدا ہو جاتی ہے۔لوگ اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں اور اس طرح وہ ان کی ہدایت کا موجب بنتا ہے۔فاضل مقرر نے اپنے استدلال کے ثبوت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منتثور اور منظوم کلام سے متعد دحوالے پیش کئے۔مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے ہرگز نمیرد آنکه دلش زنده شد بعشق ثبت است بر جریده عالم دوام ما پر اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔آپ نے فرمایا یہ شعر ایک پرانے بزرگ کا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر الہاما نازل ہوا اور اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ شخص ہر گز نہیں مرتا جس کا دل عشق سے زندہ ہو گیا، صفحہ عالم پر ہمارا دوام ثابت ہے۔آپ نے فرمایا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہمیشہ کی زندگی پائیں اور اپنے پیچھے ایسے نقش چھوڑ جائیں جو کبھی نہ مٹ سکیں تو خدا تعالیٰ کی محبت اور عشق اپنے دل میں پیدا کریں۔دین کے لئے فنائیت اختیار کریں۔آپ نے اپنی تقریر کے دوران حضرت صاحبزادہ سید عبداللطیف صاحب شہید اور