تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 724 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 724

۷۲۴ مجالس انصار اللہ کی رہنمائی اس طرح کی جاتی رہی۔پہلا قدم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب جو قرآن مجید اور حدیث کی حقیقی تفسیر ہیں، زیادہ سے زیادہ تعداد میں ہر احمدی گھر میں موجود ہونی چاہئیں۔ہر احمدی گھر میں موجود کتب کی فہرست تیار کرائی جائے۔ہر ناصر کو معتین طور پر معلوم ہونا چاہئے کہ ان کے پاس روحانی خزائن کی کتنی اور کون کونسی کتب موجود ہیں؟ اور یہ موجود کتب کتنے عرصہ تک زیر مطالعہ رہ سکتی ہیں؟ دوسرا قدم ہر ناصر نے دوسرا قدم یہ اٹھانا ہے کہ ان کے گھر کے تمام افرادان کتب کا مطالعہ کریں۔اس سلسلہ میں سربراہ کنبہ سب افراد کنبہ کی سہولت کو پیش نظر رکھ کر دن میں ایک وقت مقرر کر لیں اور اُس وقت اپنے اپنے گھر میں ان کتب کا درس دیا جائے اور کوشش کی جائے کہ بتدریج ہر گھر میں درس کی صورت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا دور شروع ہو جائے۔جس میں سب اہلِ خانہ شامل ہوں۔تیسرا قدم اس سلسلہ میں تیسرا قدم اجتماعی تعلیمی پروگرام ہے۔مرکز کی طرف سے مقررہ نصاب میں شامل کتب کی تدریس تعلیم اور کلاسز کا اہتمام کیا جائے اور مقررہ امتحانات میں جملہ انصار کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے۔ماہوار مطالعہ کتب ۱۹۸۵ء میں ماہوار مطالعہ کتب کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا اور انصار کو مندرجہ ذیل پروگرام دیا گیا: ششماہی اول تفسیر کبیر از حضرت مصلح موعود جلد اوّل ( تفسیر سورۃ الفاتحہ، سورة البقرة - رکوع ۱تا۹) جنوری، فروری: صفحه ۱ تا ۱۳۴ اپریل: صفحه ۲۳۶ تا ۳۲۱ جون: صفحه ۴۲۷ تا ۵۴۸ مارچ : صفحه ۱۳۵ تا ۲۳۵ مئی: صفحه ۳۲۲ تا ۴۲۶ ششماہی دوم تفسیر کبیر از حضرت مصلح موعود جلد دوم ( تفسیر سورۃ البقرۃ۔رکوع ۱۰ تا آخر ) جولائی : صفحه ۱ تا ۱۰۵ ستمبر: صفحه ۲۰۶ تا ۳۲۳ نومبر : صفحه ۲۲۴ تا ۵۴۰ اگست : صفحه ۱۰۶ تا ۲۰۵ اکتوبر: صفحه ۳۲۴ تا ۴۲۳ دسمبر : صفحه ۵۴۱ تا ۶۶۰ ۱۹۸۶ء جنوری، فروری: «مسیح ہندوستان میں مارچ : ”سبز اشتہار“ اپریل: ”نشان آسمانی مئی، جون: «کشتی نوح