تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 716
صدر محترم حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب نے دستور اساسی کے متعلق یہ رپورٹ حضرت خلیفہ امسیح الثالث کی خدمت میں آخری منظوری کے لئے بھجوائی۔حضرت خلیفتہ المسیح الثالث مئی ۱۹۸۲ء کے اواخر میں اسلام آباد تشریف لے گئے اور وہاں پر قیام کے دوران ہی چند روز صاحب فراش رہ کر ۸ جون ۱۹۸۲ ء کو رحلت فرما گئے۔( إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُوْنَ ) ۱۰ جون ۱۹۸۲ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب منصب خلافت کے عہدہ جلیلہ پر فائز ہوئے۔اُس وقت دستور اساسی کے متعلق متذکرہ بالا سفارشات حضرت خلیفہ امسیح الرابع” کی خدمت میں پیش ہوئیں۔۱۸ جون ۱۹۸۲ء کو حضور نے یہ سفارشات اس نوٹ کے ساتھ مجلس مرکز یہ کو واپس بھجوا ئیں۔عمومی طور پر تسلی بخش ہے۔مجلس عاملہ میں پیش کر کے آخری منظوری کیلئے پیش کریں۔لیکن اگر کوئی تبدیلیاں ایسی ہوں کہ مجلس شوریٰ انصار اللہ میں ان کا پیش کرنا مناسب سمجھا جائے تو ان کے بارے میں الگ وضاحت کر دی جائے۔“ چنانچہ حضور اقدس کی ہدایت کے مطابق مجلس عاملہ مرکزیہ نے فوری طور پر اپنے چار اجلاسات منعقده ۱۹ ۲۰ ۲۱ ۲۲ جون ۱۹۸۲ء) میں اس مسودہ پر غور کیا۔مجلس عاملہ نے بالعموم کمیٹی کی رپورٹ سے اتفاق کیا لیکن بعض جگہ پر تبدیلی بھی کی اور بالآخر ۱۷ جولائی ۱۹۸۲ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے اس رائے کا اظہار کیا کہ نئے دستور کو مجلس شوریٰ میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مجلس نے یکم جنوری ۱۹۸۳ء سے اس دستور کے نفاذ کی سفارش کی۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے بعض قواعد پر ریمارکس دیتے ہوئے مجوزہ دستور اساسی واپس بھجوا دیا۔مجلس عاملہ نے حضور کے ارشادات کی روشنی میں سفارشات مرتب کر کے دوبارہ حضور کی خدمت میں منظوری کے لئے بھجوائیں۔متعلقہ قواعد پر سفارشات اور حضور کے فیصلہ جات درج کئے جاتے ہیں : مجوزہ قاعدہ نمبر ۲۱: علاقہ ضلع مجلس عاملہ علاقہ ضلع مندرجہ ذیل عہدیداروں پر مشتمل ہوگی۔(۱) ناظم (۲) نائب ناظم (۳) نائب ناظم صف دوم (۴) مهتهم عمومی (۵) مهتم تعليم۔۔ارشاد حضور انور: مہتم مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے احترام کے پیش نظر کوئی نئی اصطلاح تجویز کریں۔“ سفارش مرکزی عاملہ مہتمم کی بجائے نائب ناظم کی اصطلاح استعمال کی جائے۔مثلاً نائب ناظم عمومی۔نائب ناظم تعلیم وغیرہ۔فیصلہ حضرت خلیفہ اسح : حضور نے 7 کا نشان لگا کر منظوری عطا فرمائی۔مجوزہ قاعدہ نمبر ۳۶ : کوئی نام منظوری کے لئے صدر مجلس کو بھجواتے وقت انتخابی اجلاس کی پوری کا رروائی ساتھ بھیجوانی ضروری ہوگی۔ارشاد حضور انور : " تمام پیش کردہ نام ، مجوز ، مؤید اور حاصل کردہ ووٹ