تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 715 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 715

۷۱۵ -۲ تمام مجالس عاملہ میں قلمی دوستی کے شعبہ کا اضافہ کیا گیا۔-۳- تمام مجالس عاملہ میں صف دوم کی عمر کی تشریح کر دی گئی۔-۴- قواعد بابت مجلس عاملہ ملک و علاقہ میں سے علاقہ کا لفظ حذف کر کے انہیں صرف ملکی عہدیداران کے لئے تجویز کیا گیا۔۵- مجالس عاملہ علاقہ اور ضلع کے قواعد کو یکجا کرتے ہوئے تجویز کیا گیا کہ علاقہ کا سر براہ ناظم اعلیٰ کی بجائے ناظم علاقہ اور دوسرے عہد یدار معتمد کی بجائے مہتم کہلائیں۔-7 کوئی نام منظوری کے لئے صدر مجلس کو بھجواتے وقت انتخابی اجلاس کی پوری کا رروائی ساتھ بھجوائی جانی ضروری قرار دی گئی۔V- ے۔ناظم علاقہ ضلع کا تقر را نتخاب کی بجائے بذریعہ نامزدگی از صدر مجلس تجویز کیا گیا۔ناظم علاقہ ضلع اور ان کے مجالس عاملہ کی نامزدگی تین سال کی بجائے ایک سال تجویز کی گئی۔۹۔اس سے قبل زعیم اعلیٰ / زعیم اپنے عہدہ کے اعتبار سے مجلس شوریٰ کے رکن تھے اور وہ مجلس متعلقہ کے لئے مقرر کردہ تعداد میں شامل نہ تھے۔کمیٹی نے تجویز کیا کہ انہیں مقرر کردہ تعداد میں شامل کیا جائے۔مجلس شوری کو اختیار دیا گیا کہ وہ اپنے اختیارات جزوی یا کلی طور پر سب کمیٹی یا افراد کو عارضی طور پر -11 -۱۴ تفویض کر دے۔۱۱- استطاعت نہ رکھنے والے اراکین کا چندہ معاف یا کم کرنے سے متعلق صدر مجلس کا اختیار قواعد میں شامل کیا گیا۔۱۲- نائب صدر ان کے فرائض و اختیارات دستور اساسی میں شامل کئے گئے۔۱۳ - نائب صدر ملک کے فرائض و اختیارات کے متعلق آٹھ قواعد ترتیب دیئے گئے۔ناظم علاقہ اضلع پر فرض قرار دیا گیا کہ وہ اپنی مجالس میں مرکزی ہدایات کی تعمیل کرائیں۔۱۵ مجلس عاملہ علاقہ اضلع / مقام / حلقہ کو عہدیداران بالا کے تجویز کردہ ذرائع اصلاح کے نفاذ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔۱۶۔دستور اساسی کے قواعد میں ترمیم، تنسیخ یا تبدیلی کرانے کے لئے ضروری قرار دیا گیا کہ مجوزہ تجویز میں وضاحت سے دستو را ساسی کے قاعدہ کا ذکر ہو۔۱۷ تجویز کیا گیا کہ کسی عہدیدار کے پاس ایک سے زائد عہدے ہونے کی صورت میں رائے شماری کے وقت اُس کا ایک ہی ووٹ شمار ہو۔مجلس کے چندہ جات ( مجلس ، سالانہ اجتماع، اشاعت لٹریچر ) کی شرح کا تعین مجلس شوری کر چکی تھی ، - اسے دستور اساسی کا حصہ بنا دیا گیا نیز اس میں تغیر و تبدل کا اختیار مجلس شوری کو دیا گیا۔۱۹ مجلس انصار اللہ کے وصول شدہ چندوں کی تقسیم کی شرح ( حصہ مرکز ، حصہ مجالس مقامی وغیرہ) دستور میں -19 شامل کرنے کی تجویز دی گئی۔