تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 699 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 699

۶۹۹ سفارش صد ر جلس ز منظور فرمانے کی درخواست ہے۔فیصلہ حضرت خلیفہ اسیح: "منظور ہے۔‘ دستخط حضور انور ۹۳-۱-۱۴ ١٩٩٣ء تجویز نمبرا: حضرت خلیفة المسح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا مجلس کی ایک ماہانہ رپورٹ پر ارشاد موصول ہوا کہ : نماز باجماعت کا قیام۔نماز کا ترجمہ سکھانا اور تلاوت کی عادت ڈالنا۔یہ شعبے ابھی مزید توجہ چاہتے ہیں۔حضور کے اس ارشاد کی تعمیل میں شوری سے درخواست ہے کہ کوئی مؤثر لائہ عمل تجو یز کرے۔سفارش شوری: ۱۔اس سلسلہ میں قرآن مجید، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء سلسلہ کے ارشادت الفضل اور ماہنامہ انصار اللہ میں شائع کروائے جائیں اور حضور کے خطبات اور خطبات کے اقتباسات ورقہ دو ورقہ کی صورت میں شائع کر کے مجالس کو بھجوائے جائیں۔-۲- مجالس اپنے ہاں نمازوں میں حاضری کا جائزہ لیں اور ست احباب کی فہرستیں تیار کریں اور بیداری کے لیے بزرگ انصار کی ڈیوٹی لگائی جائے جو ان کو اور ان کے اہل خانہ کو بیوت الذکر اور مراکز نماز میں ساتھ لانے کی کوشش کریں۔- جہاں مراکز نماز کی کمی محسوس ہو۔وہاں مقامی نظامِ جماعت کی اجازت سے نئے مراکز نما ز قائم کرنے کی طرف توجہ دی جائے۔-۵ ۴ - ماں باپ کو بچوں کو نماز با جماعت کے لئے لانے کی تحریک کی جائے۔ماؤں کو بچوں کو نماز کے لئے مسجد یا مرکز نماز میں بھجوانے کی تحریک کی جائے۔۔دورہ کرنے والے وفود حاضری نماز کا جائزہ لیا کریں۔اور اس بارے میں نصائح کیا کر ے۔سائفین کے نظام کو قائم کیا جائے اور مؤثر بنایا جائے۔- جمعہ کے دن نمازوں میں حاضری، نماز جمعہ میں حاضری کے لیے خاص اہتمام کیا جائے اور کوشش کی جائے که مراکز نماز میں اس دن تمام نمازوں میں سو فیصد حاضری ہو۔حسب ارشاد مجلس عاملہ کا ایک اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے کیا جائے جو قیام نماز کے لیے وقف ہو جس میں نماز جمعہ اور نمازوں کی حاضری کو زیر غور لایا جائے۔۱۰۔نماز کا ترجمہ نہ جاننے والوں کی فہرست تیار کی جائے اور انہیں نماز کا ترجمہ جاننے والوں کے سپرد کیا جائے کہ وہ انہیں ترجمہ سکھائیں۔