تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 700 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 700

بیوت الذکر اور مراکز نماز میں نماز کا ترجمہ سکھانے کی کلاس لگائی جائے نیز اجلاسات کے موقع پر نماز دہرا کر اس کا ترجمہ سنانے کا اہتمام کیا جائے۔۱۲- نماز مترجم مہیا کی جائے اور چارٹس کی صورت میں نماز کاترجمہ گھروں میں لگانے کے لئے مہیا کئے جائیں۔۱۳ تلاوت کی اہمیت کے بارہ میں احادیث اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفاء سلسلہ کے اقتباسات سامنے لائے جائیں۔-۱۴ انصار کو گھروں میں صبح کے وقت تلاوت کی عادت ڈال کر عملی نمونہ قائم کرنا چاہیے اور بچوں کو بھی تلاوت کی عادت ڈالیں اور رمضان میں قرآن کریم کا ایک دور اور اس کے علاوہ دوران سال ایک سے زیادہ دور مکمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔-10 - ناظرہ قرآن کریم نہ جاننے والوں کا جائزہ تیار کر کے انہیں ناظرہ جاننے والوں کے سپر د کیا جائے۔سفارش صدر مجلس: ارتفاق ہے۔فیصلہ حضرت خلیفہ اسیج : حضور نے ک کا نشان لگا کر منظوری عطا کی۔دستخط حضورانور ۹۳۔۱۲۔۱ تجویز نمبر ۲ ( قیادت اصلاح وارشاد): حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عالمی بیعت کے سلسلہ میں ہدایت تھی کہ پہلے تین ماہ نو مبائعین کی تربیت کے لئے مختص کئے جائیں۔اس دوران جو کام ہوا ہے اس کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔مجلس شوری سے لائحہ عمل تجویز کرنے کی درخواست ہے۔سفارش شوری: مجالس انصار اللہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۹ اکتو بر ۱۹۹۳ ء میں دی گئی۔حسب ذیل اصولی ہدایات کے تابع ساری مجالس پر وگرام مرتب کریں۔(الف) میں ذیلی تنظیموں کو خصوصیت سے متوجہ کرتا ہوں کہ وہ تربیت کے معاملے میں جماعتوں کا ہاتھ بٹائیں۔اپنے امراء کو پیشکش کریں۔جو حصہ امراء تربیت کے سلسلے میں ان کو سپر د کریں اس میں وہ آگے بڑھ کر شوق سے حصہ لیں اور اپنے اجتماعات میں لا زمانو مبائعین کو ضرور شامل کیا کریں۔اور انکی تربیت کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ان کے اوپر کچھ ذمہ داریوں کے بوجھ ڈالنے شروع کریں جو شروع میں شاید بو جھ لگیں۔پھر بہت ہلکے محسوس ہوں گے۔اور ان کو نظام کا باقاعدہ حصہ بنائیں۔اگر اس طرح انجذاب کا کام کریں گے یعنی جذب کرنے کا انتظام کریں تو دیکھتے دیکھتے یہ ایک صالح خون کی طرح آپ کے پاک وجود کا حصہ بن جائیں گے۔“ (ب) پس تربیت کے اس نظام کو اگر پوری طرح عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔تو یہ نہ سمجھیں کہ تین مہینے ہو چکے ہیں اب یہ بات آئی گئی ہو گئی۔یہ بات اس وقت تک آئی گئی نہیں ہوگی جب تک سب نو مبائعین کی تربیت کا کام اس حد تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ جاتا کہ وہ با قاعدہ نظام کا حصہ بن جائیں۔“ نوٹ : حضور کے خطبہ کا متعلقہ سارا حصہ شوریٰ میں سنا دیا گیا تھا۔“ - انصار نو مبائعین کی ہر ضلع کی مجلس وار فہرست مع دیگر کوائف تیار کی جائے۔