تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 599
۵۹۹ -2 صدر محترم کی مرسلہ رپورٹ پر حضور انور نے مندرجہ ذیل خط ارسال فرمایا: آپ کی رپورٹ محرره ۲۸۰ مورخہ یکم جون ۷ ۱۹۹ ء موصول ہوئی۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے ساتھیوں کے کام میں غیر معمولی برکت ڈالے۔جوش جذ به، محنت خلوص اور حکمت سے کام کو پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت حاصل رہے اور سلسلہ کو عظیم الشان شوکت نصیب ہو۔تمام معاونین کو بہت بہت محبت بھر اسلام۔خدا حامی و ناصر ہو۔“ صدر محترم کا خط محررہ ۱۲ جون ۱۹۹۷ء موصول ہونے پر حضور انور نے مجلس کے جملہ مقاصد کی تکمیل اور مسائل کے حل کے لئے دعا کی نیز فرمایا: ٹھیک ہے۔دعوت الی اللہ کے کام کو حکمت اور دُعا سے آگے بڑھاتے رہیں۔اللہ تعالیٰ جملہ ممبران کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔“ ( لندن۔جون ۱۹۹۷ء ) ۹ - حضور انور نے اپنے خط رقم فرمودہ ۷ جولائی ۱۹۹۷ء بنام صدر محترم میں لکھا: آپ کی طرف سے رپورٹ زیر نمبر ۳۵ مورخہ ۱۶ جون ۱۹۹۷ء موصول ہوئی۔جزاكم الله تعالیٰ احسن الجزاء - اللہ تعالیٰ غیر معمولی نیک اثرات ظاہر فرمائے۔تمام شعبہ کے کارکنان کو مقبول خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔سب کو میری طرف سے محبت بھر اسلام۔“ ۱۰ - ۱۵اکتوبر ۱۹۹۷ء کو صدر محترم نے جو رپورٹ کارگزاری حضور انور کی خدمت میں ارسال کی ، اس کے جواب میں حضور انور نے تحریر فرمایا : آپ کی رپورٹ محرره ۸۳۷ مورخہ ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۷ء بابت کارگزاری موصول ہوئی۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء - اللہ تعالیٰ آپ کی مساعی میں غیر معمولی برکت ڈالے اور بے شمار رحمتوں سے نوازے۔تمام کارکنان کو محبت بھرا سلام اور دعا۔خدا حامی و ناصر ہو۔“ ( لندن ۱۱۸ کتوبر ۱۹۹۷ء) مرکزی مجلس عاملہ کا ایک تفریحی پروگرام ١٩٩٨ء قیادت ذہانت و صحت جسمانی کے تحت مرکزی مجلس عاملہ کے لئے ایک پنک کا اہتمام کیا گیا۔یہ پکنک مورخہ ۱۳۰ اپریل ۱۹۹۸ ء حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی بارہ دری متصل احمد نگر میں منائی گئی۔اس پکنک میں صدر محترم کے علاوہ ناظر اعلیٰ و امیر مقامی حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب بھی رونق افروز ہوئے۔اراکین عاملہ چھ بجے شام مذکورہ مقام پر پہنچنا شروع ہوئے۔سب سے پہلے اراکین کو مہمان خانہ دکھایا گیا