تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 525
۵۲۵ خطبہ جمعہ: مرکزی نمائندہ نے سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر خطبہ دیا۔تاریخ : ۲۰ اپریل ۱۹۹۳ء مقام: لولہ شریف ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان : مکرم صفی الرحمن صاحب خورشید ،مکرم عبدالستارخان صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب تربیتی امور نماز با جماعت اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔مقام: بصیره ضلع سرگودها تاریخ: ۲۵ اپریل ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندگان: مکرم منیر احمد صاحب عابد، مکرم لئیق احمد صاحب طاہر مختصر رپورٹ: تربیتی اجلاس: بعد نماز مغرب و عشاء تربیتی اجلاس کا آغاز ہوا۔مکرم منیر احمد صاحب عابد نے مالی قربانی اور جماعت کی ذمہ داریوں کے موضوع پر اور مکرم لئیق احمد صاحب طاہر نے تربیت اولاد کے موضوع پر تقریر کی۔حاضری احباب اڑ تھیں ، لجنہ سترہ کل پچپن تھی۔مقام: چنیوٹ تاریخ : ۲۷ اپریل ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندگان : مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید ، مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب مررپورٹ : اجلاس عام بعد نماز مغرب وعشاء اجلاس عام میں مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب نے نماز سادہ صحیح تلفظ کے ساتھ دہرائی بعد ازاں مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید نے آؤ لوگو کہ یہیں نور خدا پاؤ گے۔لو تمہیں طور تسلی کا بتایا ہم نے کی روشنی میں اپنی گزارشات پیش کیں۔خصوصاً ننگے سر نہ پھرنا، عملی نمونہ قائم کرنے ، بچوں کو نمازوں، نماز جمعہ اور اجلاسات میں اپنے ساتھ لے کر آنے کی تلقین کی۔نیز احباب کو تحریک جدید کے وعدہ جات معیاری بنانے اور سو فیصد ادائیگی کی طرف توجہ دلائی۔حاضری انصار ، خدام پانچ تھی۔مقام : ڈسکہ کوٹ ضلع سیالکوٹ تاریخ : ۲۷ اپریل ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس: مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر نے تربیتی اجلاس میں ڈش انٹینا کے ذریعہ حضورانور کے خطبات سے کما حقہ فائدہ اٹھانے اور بچوں کو ساتھ لانے اور حاضری سو فیصد کرنے کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔درس بعد نماز فجر: بعد نماز فجر سورۃ الکوثر کا درس دیا۔اس کے بعد مکرم حاجی نصیر احمد صاحب کی دکان پر مجلس سوال و جواب ہوئی۔پانچ مہمان بھی شریک ہوئے۔خطبه جمعه: مرکزی نمائندہ نے خطبہ جمعہ میں دوستوں کو نعماء الہی کا شکر ادا کرنے کے ذرائع بتائے۔نماز با جماعت ، دعوت الی اللہ پر پوری توجہ دینے کے لئے تلقین اور حضور انور کے خطبات بذریعہ ڈش سننے کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد سلائیڈ زلیکچر بھی دیا گیا۔تاریخ: ۲۹ اپریل ۱۹۹۳ء مرکزی نمائندہ: مکرم میاں مبارک احمد صاحب مقام: گوجرہ ضلع ٹوبہ