تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 25 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 25

۲۵ کی صدارت فرما کر انہیں زریں ہدایات سے نوازا۔انہیں مالی قربانی کا نیا ولولہ اور تقویٰ اللہ میں ترقی کرنے کا نیا جوش عطا فر مایا۔سپین کی سرزمین میں افتتاح مسجد بشارت کے سلسلہ میں تو اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی تائید ونصرت جو اپنے اندر معجزات کا رنگ رکھتی تھی، نے اپنوں اور بریگا نوں سب کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔اس کو بجاطور پر ایک حیرت انگیز روحانی انقلاب کہا جا سکتا ہے۔الْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الْاَعْدَاءُ کے تحت اغیار کی طرف سے اس عظیم کا رنامہ کا اعتراف خدا تعالیٰ کا ایک بہت بڑا فضل ہے۔نہ صرف ملک سپین کے پریس، ریڈیو اور ٹی وی ایسے ذرائع ابلاغ نے اس مسجد کے حوالے سے اسلام واحمدیت اور حضور انور کا ذکر خیر کیا بلکہ افتتاح کی عظیم الشان تقریب کے ایمان پرور مناظر بذریعہ ٹی وی دوسرے ممالک (سعودی عرب ، مسقط، دوبئی ، قطر اور بحرین) میں بھی دکھائے گئے۔اپنے ملک کے پریس سمیت کئی دیگر ممالک کے پریس نے اس مسجد کا یہ اعجازی پہلو بہر حال تسلیم کیا ہے کہ یہ گو ہر مقصود صدیوں بعد اگر حاصل ہوا تو وہ جماعت احمدیہ کے ذریعہ حاصل ہوا۔اگر چہ عالم اسلام نے اس اعزاز کو حاصل کرنے کے لئے کئی سطحوں پر مسلسل کوشش کی۔مگر کامیابی نہ ہوئی۔دراصل یہ سعادت صرف اور صرف خلیفتہ اللہ کی جماعت کے لئے مقدر تھی جس کے لئے خدا تعالیٰ نے ملائکہ نازل فرمائے اور دلوں میں ایک پاک تبدیلی رونما فرمائی۔ملک سپین کا ملکی قانون بدلا اور اہل سپین کے دل اسلام کی طرف مائل کر دیے۔۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کو حضور پر نور کے دست مبارک سے سرزمین اندیس میں مسجد بشارت کے افتتاح کی تقریب ایک تاریخ ساز اور انقلاب انگیز تقریب تھی جس کو حضور انور نے اس حسن و خوبی سے سرانجام دیا کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے بڑی محبت بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے اس کے بے شمار شیر میں ثمرات مترتب فرمائے۔چنانچہ اسی سرزمین میں حضور انور کے ارشاد کے تحت جو مجلس مشاورت منعقد کی گئی۔وہ بھی ایک امتیازی شان کی حامل تھی۔خلیفہ وقت کی صدارت میں دنیا کی تمام جہات میں بسنے والی اقوام کی بھر پور نمائندگی کے باعث اور اس کی ہمہ گیرا فادیت کے پیش نظر وہ ایک تاریخ ساز مشاورت تھی۔و الحمد للہ علی ذلک اللہ تعالیٰ کے ان بے حد و بے حساب فضل و عنایات پر حمد و ثناء کرتے ہوئے جذبات شکر و امتنان کے ساتھ حضور کے ناچیز انصار کو اس امر کا بخوبی احساس ہے کہ لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ کی بشارتِ خداوندی کے پیش نظر دین حق کی مزید اشاعت اور کامل غلبہ کے لئے اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے اقوام عالم کو جمع