تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 437
۴۳۷ نمازوں میں حاضری بڑھانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔گھر گھر جا کر اس مہم کو جاری رکھنے کی تحریک کی گئی۔تاریخ : ۲۲ جنوری ۱۹۹۱ء مقام : آنبه نور یه ضلع شیخو پوره مرکزی نمائندگان: مکرم مظفر احمد صاحب منصور، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : سلائیڈ لیکچر: نماز مغرب و عشاء کے بعد مکرم مظفر احمد صاحب منصور نے سلائیڈ ز لیکچر دیا۔حاضری مرد وزن ایک سو پچاس تھی۔غیر از جماعت ہیں تھے۔تاریخ : ۲۲ جنوری ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندگان : مکرم انوار احمد صاحب مقام: با هومان ضلع شیخو پوره مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب تلاوت و نظم کے بعد مرکزی نمائندہ نے سیرت النبی کے موضوع پر تقریر کی اور سلائیڈ ز دکھا ئیں۔غیر از جماعت بھی شامل ہوئے۔سال نو کا بجٹ بھی بنوایا گیا۔حاضری ستر تھی۔مقام : سدو کی ضلع گجرات تاریخ : ۲۲ جنوری ۱۹۹۱ء مرکزی نمائندہ: مکرم عبدالوہاب صاحب مختصر رپورٹ : تربیتی کلاس: دعوت الی اللہ کی تربیتی کلاس گیارہ بجے زیر صدارت مکرم ڈاکٹر محمد حسن چیمہ ہوئی۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم عبدالوہاب صاحب نے نماز با جماعت کی اہمیت کو واضح کیا۔بعدہ مکرم مولوی عبدالرزاق صاحب منگلا مربی سلسلہ نے حدیث کا درس دیا۔معلم صاحب مقامی نے نماز با ترجمہ دہرائی۔حاضری تریسٹھ تھی۔نماز جمعہ: خطبہ جمعہ میں مکرم عبدالوہاب صاحب نے دعوت الی اللہ اور تربیت سے متعلق امور بیان کئے۔حاضری دوست تھی۔اجلاس عام : بعد نماز جمعہ دوسرا اجلاس عام ہوا۔مکرم چوہدری منیر احمد صاحب کی تقریر بر عنوان ” دعوت الی اللہ کے طریقے“ ہوئی۔اس کے بعد مکرم چوہدری محمد شفیع سلیم صاحب ناظم ضلع گجرات نے تقریر کرتے ہوئے انصار اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا۔مکرم عبدالوہاب صاحب نے تربیت اولاد کے متعلقہ امور بیان کئے۔حاضری ایک سو تینتالیس تھی۔تاریخ : ۲۴، ۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء مقام: سیالکوٹ شہر مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تربیت ، مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گور د اوسپوری مختصر رپورٹ : اجلاس عام : نماز مغرب کے بعد البیت احمد یہ میں مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری نے دعوت الی اللہ کے موضوع پر اور مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے نماز با جماعت کے موضوع پر خطاب کیا۔حاضری انصار پینتیس ، خدام چالیس ، اطفال دس تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے نماز با جماعت، تربیت اولاد، کیسٹ سننے اور دعائیہ خطوط لکھنے کی طرف