تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 399
۳۹۹ بارے میں عمومی مسائل بھی بیان کئے۔مجموعی حاضری تینتالیس تھی۔تاریخ : ۱۰ جولائی ۱۹۹۰ء مرکزی نمائندہ: مکرم مظفر احمد منصور صاحب مربی سلسلہ مقام: دار النصر وسطی ربوه شقر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام میں مکرم مظفر منصور صاحب نے سلائیڈ ز کے ذریعے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری سو تھی۔تاریخ : ۲۴ جولائی ۱۹۹۰ء مقام: احمد نگر نز در بوه مرکزی نمائندگان: مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر، مکرم مولوی محمد صدیق صاحب گورداسپوری ررپورٹ : اجلاس عام : مکرم مولانا محمد صدیق صاحب گورداسپوری ، مکرم مولا نا محمد اسماعیل صاحب منیر نے سلائیڈز کے ذریعے تبلیغی مساعی سے روشناس کروایا۔حاضری چار سوتھی۔تاریخ : ۱۳ جولائی ۱۹۹۰ء مقام : سانگلہ ہل مرکزی نمائندہ: مکرم میاں مبارک احمد صاحب (انصاف کمپنی والے ) مختصر رپورٹ : انفرادی ملاقات: بسلسلہ چندہ تحریک جدید جماعت کے تقریب ہر گھر کا دورہ کیا اور احباب کو اپنے وعدوں پر نظر ثانی کی درخواست کی جس کے نتیجے میں پانچ ہزار چوراسی روپے کا اضافہ ہوا۔تربیتی اجلاس : تربیت اولاد کے لئے بڑوں کا عملی نمونہ ضروری ہے۔مکرم میاں مبارک احمد صاحب نے احباب کو سادہ زندگی کا عملی نمونہ پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی۔مجموعی حاضری اڑسٹھ تھی۔تاریخ: ۱۵ جولائی ۱۹۹۰ء مقام: گوکھو وال ضلع فیصل آباد مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نائب صدر، مکرم عبدالرشید صاحب غنی قائد مال مختصر رپورٹ : اجلاس عام: تلاوت عہد اور نظم کے بعد مکرم عبد الرشید غنی صاحب نے تربیت اولاد کے عنوان پر تقریر فرمائی۔راست گوئی کی خصوصی تلقین کی۔مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے حضور انور کے الفاظ میں انصار کو ان کے مقام اور فرائض کی یاد دہانی کرائی اور شعبہ جات کا محاسبہ کیا۔درس و تدریس کا سلسلہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔اسلامی اصول کی فلاسفی کا مختصر تعارف کرایا۔تحریک جدید کے ٹارگٹ کا ذکر کیا۔جو کی تھی وہ مکرم چوہدری سعید اختر صاحب کے ایک بھانجے عماد احمد صاحب کی طرف سے پوری کر دی گئی۔کل حاضری چھتیں رہی۔تاریخ : ۱۶ جولائی ۱۹۹۰ء مقام : شیخو پوره شهر مرکزی نمائندگان : مکرم محمد اسلم صاحب شاد، مکرم عبد الرشید صاحب غنی قائد مال ، مکرم غلام حسین صاحب مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مکرم عبدالرشید صاحب غنی نے تربیت اولاد کے موضوع پر تقریر کی اور قرآن کریم کی آیت قُوا أَنفُسكُم أَهلِيكُم نارا کی تشریح کر کے احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔بعدہ مکرم محمد اسلم صاحب شاد نے اپنی تقریر شروع کرنے سے قبل اطفال سے نماز ، تلاوت قرآن پاک کا