تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 13 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 13

۱۳ مجلس شوری کے فرائض سرانجام دیئے۔مزید برآں مقامی جماعت کے ایک صاحب نے لجنہ اماءاللہ ناروے کے نمائندہ کی حیثیت سے مجلس شوری میں شرکت کی۔شوریٰ کا اجلاس پونے سات بجے شام اختتام پذیر ہوا۔اس کے بعد حضور انور نے علی الترتیب مجالس خدام الاحمدیہ وانصار اللہ ناروے کی مجالس عاملہ کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں کی صدارت فرما کر ان کی کارگزاری کا جائزہ لیا اور انہیں ہدایات سے نوازا۔محترم سید محمود احمد صاحب ناظم مجلس انصار اللہ ناروے نے اپنی عاملہ کے اراکین کا حضور انور سے تعارف کرایا اور مجلس انصاراللہ کی سالانہ رپورٹ پڑھ کر سنائی۔توسیع گیسٹ ہاؤس انصار اللہ سید نا حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے مسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد مجلس عاملہ انصار اللہ مرکز یہ سے پہلی ملاقات ( ۱۴ جون ۱۹۸۲ء) میں ارشادفرمایا: مجلس مرکز یہ گیسٹ ہاؤس انصار اللہ میں مزید چار فیملی ٹائپ رہائشی کمرہ جات ( مع غسل خانہ ) جلسہ سالانہ سے قبل تیار کروائے۔“ اس ارشاد کی روشنی میں خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے فوری طور پر تعمیر کا کام شروع کروا دیا گیا۔نئے بلاک گیسٹ ہاؤس کی بنیاد نئے بلاک گیسٹ ہاؤس کی بنیاد مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب قائم مقام صدر مجلس نے ۱۲ اگست ۱۹۸۲ ء کو رکھی۔( خط صدر تعمیر کمیٹی ۱۶ اگست ۱۹۸۲ء بنام حضورانور )۔اس نئے بلاک کی تعمیر کے اخراجات کا تخمینہ تین لاکھ روپے لگایا گیا۔یہ رقم قرض لے کر خرچ کی گئی۔صدر محترم نے مخیر احباب کو فرداً فرداً اس کارخیر میں حصہ لینے کی تحریک فرمائی۔اپنے خط میں صدر محترم نے یہ صراحت بھی کی کہ جو بھی صاحب تین سویا اس سے زائد رقم ادا کریں گے اُن کے نام دعا کی غرض سے حضور انور کی خدمت میں تحریر کئے جائیں گے اور گیسٹ ہاؤس کی عمارت پر نصب شدہ دعائیہ لوح پر بھی کنندہ کروائے جائیں گے۔حضور انور کی طرف سے تبلیغ کا عالمگیر منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۲ء کو لجنہ اماء اللہ مرکزیہ کے بائیسویں سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لجنہ کو تبلیغ کی ایک عالمگیر سکیم پر عمل کرنے کی ہدایت فرمائی اس سکیم کے مطابق لجنہ اماءاللہ مرکز یہ دنیا بھر کی لجنات سے یہ تجویز منگوانے کی پابند تھی کہ اُن کے ممالک اور علاقوں میں عورتیں کس طرح سے تبلیغ کر سکتی ہیں۔جس کے بعد لجنہ مرکز یہ حضور کی اجازت سے منظوری دے گی اس میں تحریری اور صوتی ذرائع یعنی کیسٹ بھی استعمال کی جائے گی۔مرکز سے ہر ملک کی ضرورت کے مطابق قرآن کریم ، احادیث اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر بنی کیسٹ ٹیپس مہیا کئے جائیں گے