تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 14 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 14

۱۴ جو مختلف زبانوں میں ہوں گے۔حضور نے اس ضمن میں یہ اصولی ہدایت بھی دی کہ انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ تینوں تنظیمیں ایک دوسرے کا انتظار کئے بغیر اپنی اپنی جگہ پر کام شروع کر دیں۔اس کے بعد مرکز اپنے طور پر اس کام کو اکٹھا کر دے اور اس کے لئے مرکزی عہدیداروں پر مشتمل ایک گروپ بنادیا جائے۔(۲) پچیسواں سالانہ اجتماع ۱۹۸۲ء مجلس انصاراللہ مرکزیہ کا پچیسواں سالانہ اجتماع جو خلافتِ رابعہ کے بابرکت دور کا پہلا سالانہ اجتماع تھا، مسجد اقصیٰ ربوہ کے صحن میں اپنی مخصوص دینی روایات، دعاؤں اور ذکر الہی کے بابرکت ما حول میں ۷،۶،۵ نبوت ۱۳۶۱ هش/ نومبر ۱۹۸۲ء کو منعقد ہوا۔اس اجتماع کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس موقعہ پر مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی طرف سے ایک عشائیہ ترتیب دیا گیا جس میں سیدنا حضرت خلیفۃ اصیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے پہلے دورہ ممالک بیرون کی کامیابی اور اللہ تعالیٰ کی برکات کے نزول پر مبارکباد پر مشتمل سپاسنامه حضور پرنور کی خدمت میں پیش کیا گیا۔جس کے جواب میں حضور انور نے ایک نہایت پُر معارف خطاب ارشادفرمایا۔اس طرح تینوں دن انصار کو اپنے محبوب آقا کے فیض رساں کلمات سنے کا موقع ملا۔مجوزہ پروگرام اجلاس اول ریکارڈ کی غرض سے اس اجتماع کا مجوزہ پروگرام جو طبع کروایا گیا ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔۳-۳۰ تا ۴۰-۳ شام تلاوت قرآن کریم (نحن انصار الله ) مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب ۳-۴۰ دعا۔عہد ۴۵ - ۳ تا ۵۵-۳ نظم ( حمد و ثناء ) ۳-۵۵ تا مکرم مبارک احمد صاحب تالپور افتتاحی خطاب - سید نا حضرت خلیفتہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تعالی سے درخواست کی جائے گی۔۴۵ منٹ ورزشی و تفریحی مقابلہ جات۔زیرا نتظام قائد صحت جسمانی صاحب اجلاس دوم وقفہ برائے نماز مغرب و عشاء وطعام ۷-۳۰ تا ۴۰-۷ تلاوت قرآن کریم ( ربنا هب لنا من ازواجنا ) مکرم قاری محمد عاشق صاحب ۷-۴۰ تا ۵۰-۷ نظم ( وہ پیشوا ہمارا ) مکرم محمد اسلم صابر صاحب ۷-۵۰ تا ۰۵-۸ درس قرآن کریم ( سورۃ نصر ) مکرم مرزا انس احمد صاحب ۸-۰۵ تا ۲۰-۸ درس حدیث ( تربیت اولاد ) مکرم مولوی محمد احمد صاحب جلیل