تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 11
چھ ہزار تیرہ دیگر دوست بھی ان مجالس میں شامل ہوئے۔ان پروگراموں میں مکرم مولا نا عبدالمالک خاں صاحب، مکرم مولا نا دوست محمد شاہد صاحب، مکرم مولا نا محمد بشیر شاد صاحب، مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف، مکرم مولوی فضل الہی انوری صاحب ، مکرم مولانا صوفی محمد اسحاق صاحب ، کرم حافظ مظفر احمد صاحب ، مکرم عبدالمغنی زاہد صاحب، مکرم مرزا نصیر احمد صاحب، مکرم مولا نا مبشر احمد صاحب کاہلوں ، مکرم شیخ خورشید احمد صاحب کے علاوہ کئی اور احباب نے بھی شرکت کی۔ان دوروں کے لئے سلائیڈ زلیکچرز دینے والے احباب کی تربیت کا کام بھی جاری رہا۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر محترم نے سال کے شروع میں یہ تحریک فرمائی کہ ہر ضلع سلائیڈز پروجیکٹر خریدے اور اپنے اراکین میں سے بعض کو لیکچر کے لئے تربیت دے۔اس تحریک پر کراچی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور گجرات نے پروجیکٹر حاصل کر لئے۔ان کو عمدہ سلائیڈز مہیا کرنے کی غرض سے مرکز نے کیمرہ اور سلائیڈز Duplicator لندن سے منگوا کر بڑی کثرت سے سلائیڈ ز تیار کیں۔قیادت کے پروگراموں کی اشاعت روز نامہ الفضل اور ماہنامہ انصار اللہ کے ذریعہ کی جاتی رہی۔قیادت نے اس عرصہ میں سات سو چونسٹھ خطوط بیرون ربوہ اور چار سو تینتیس خطوط ربوہ میں روانہ کئے اور ہفتہ وار قیادت کا اجلاس ہوتا رہا جس میں مندرجہ ذیل انصار شامل ہو کر عملی مددفرماتے رہے۔مکرم مولوی محمد بشیر شاد صاحب، مکرم مولوی منصور احمد بشیر صاحب، مکرم احسان الرحمن صاحب، مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب، مکرم مولوی محمد شفیع اشرف صاحب، مکرم چوہدری اللہ بخش صادق صاحب، مکرم مرز انصیر احمد صاحب ضلع تھر پارکر کا تربیتی دوره یکم اگست سے ۲۵ اگست ۱۹۸۲ تک قیادت اصلاح و ارشاد مرکزیہ کی طرف سے ضلع تھر پارکر ( سندھ) کی دُور اُفتادہ مجالس کے ایک تفصیلی دورہ کا پروگرام مرتب کیا گیا۔اس دورہ کا مقصد جماعتی پر مشتمل سلائیڈز کا دکھانے کے علاوہ سوال و جواب کی مجالس منعقد کروانا تھا۔اس طرح مجالس کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور اُن کو ضروری ہدایات دینا بھی اس پروگرام کا ایک حصہ تھا۔دورہ کرنے والا وفد مکرم منصور احمد صاحب بشیر مربی سلسلہ اور مکرم میجر عبدالحمید صاحب شر ما پر مشتمل تھا۔سرگرمیوں پر اس وفد کو سندھ کی بارہ اہم مجالس کے علاوہ نگر پارکر کی نونی جماعتوں میں پروگرام دکھانے کا موقعہ ملا۔اس طرح اول الذکر مجالس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر انہیں مزید ہدایات دی گئیں اور مذاکرات کی مجالس منعقد کیں۔اس دورہ میں مندرجہ ذیل مجالس کا جائزہ لیا گیا۔(۱) میر پور خاص (۲) پھیر و پیچی (۳) شریف آباد (۴) چک ۲۷۰ الف (۵) کنری (۶) گوٹھ علم دین