تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 303
٣٠٣ صدرصد را منجمن احمدیہ کا حق ہے کہ انہیں لکھا جائے۔نئی صدی چند قدم کے فاصلہ پر ہے۔میری طرف سے آپ کو تمام ممبران صدر انجمن احمدیہ کو جملہ کارکنان سلسلہ کو، تمام اہالیان ربوہ اور تمام افراد جماعت احمدیہ پاکستان کو نہایت محبت بھر اسلام۔اور نئی صدی مبارک ہو۔پیغام تو الفضل کے ذریعہ بھجوا ہی چکا ہوں مگر یہ پیغام اتنا پیارا ہے کہ جی چاہتا ہے کہ بار بار دوں۔جیسے کسی پیارے کو خدا حافظ کہتے ہوئے جی نہیں بھرتا اور انسان بار بار کہے جاتا ہے اس طرح تمام دنیا کے احمدیوں کو محبت بھر اسلام اور نئی صدی کی مبارکباد دیتے ہوئے میری پیاس ہی نہیں بجھ رہی۔جیسے ایک خط پر ریکارڈ کی سوئی اٹک جاتی ہے۔میری دل کی سوئی بھی اسی فقرے پر اٹک گئی ہے۔لاکھوں کروڑوں بار محبت بھر اسلام اور نئی صدی مبارک ہو۔صدر انجمن احمدیہ سے تعلق کے جوش میں افسران اور ممبران اور کارکنان تحریک جدید، وقف جدید مجلس انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ کو نہ بھول جائیں۔وہ بھی تو میرے ہیں اور میں اُن کا بھی تو ہوں۔﴿۶﴾ عید مبارک حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے صدر مجلس کے نام جماعت احمد یہ کی نئی صدی کی پہلی تاریخی ع مبارک کا مندرجہ ذیل پیغام بھجوایا : پیارے مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ ربوہ ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عید مبارک کی تار ملی۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو نئی صدی کی پہلی تاریخی عید کی غیر معمولی برکتیں عطا فرمائے اور سلسلہ کا نام روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔سب کو میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے نکلا ہوا محبت بھرا سلام پہنچے اور عید مبارک سو مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو غیر معمولی خدمات کی توفیق دے۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد لندن : ۱۹۸۹-۵-۹ مرکزی تربیتی کمیٹی کی تشکیل خلیفتہ المسیح الرابع،، (۱۷) انٹرنیشنل مجلس شوری ۱۹۸۹ء میں لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے دو تجاویز پیش کی گئی تھیں۔ان