تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 302
حضور سجدہ ریز ہونے کی ضرورت ہے اور امام وقت کی آواز پر کان دھرنے کی ضرورت ہے۔اطاعت امام تمام کامیابیوں کی کلید ہے۔نئی صدی کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ نے جن پانچ اخلاق (سچائی ، نرم اور پاک زبان کا استعمال،غریبوں سے سچی ہمدردی اور دوسروں کی تکلیف کا احساس، عزم و ہمت اور وسعت حوصلہ ) پر کار بند ہونے کا ارشاد فرمایا ہے۔ان اخلاق کو حسن عمل کا قالب بخشیں تا نئی صدی ہمارے اخلاقی اقدار کی بلندی کی صدی ثابت ہو تا اور ہمارے حسن عمل کے گلدستے تمام عالم کو جنت نظیر بنا دیں۔٤٦٣ اللہ تعالیٰ نئی صدی کی غیر معمولی برکتوں کا وارث بنائے حضور کا صدر مجلس کے نام تہنیتی پیغام صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر صدر محترم نے حضور انور کی خدمت میں مجلس انصار اللہ کی طرف سے مبارک باد کی فیکس بھجوائی۔اس کے جواب میں حضور انور نے تحریر فرمایا: پیارے مکرم صدر صاحب مجلس انصار اللہ مرکز یہ ربوہ ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ صد سالہ جشن تشکر کے تاریخی موقعہ پر آپ کا ارسال کردہ FAX موصول ہوا۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء - الحمد للہ۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خوشی کا یہ دن دیکھنا نصیب فرمایا۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کا وارث بنائے اور نئی صدی کی غیر معمولی برکتوں کا وارث بنائے۔تمام ممبران کو میری طرف سے اس بابرکت موقعہ پر محبت بھر اسلام اور مبارک باد پیش کر دیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی امان میں رکھے اور دشمن کے شر سے محفوظ رکھے۔،،﴿۲۵﴾ صد سالہ جشن تشکر پر مبارکباد کا پیغام حضرت خلیفة أسبح الرابع نے حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب صدر وناظر اعلی صدرانجمن احمد یہ کو بھی مبارک باد کا پیغام بھجوایا جس میں از راہ شفقت مجلس انصاراللہ کا بھی ذکر فرمایا۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے یہ خط مجلس کو بھی بھجوا دیا۔حضور نے تحریر فرمایا۔پیارے برادرم صاحبزادہ منصور احمد صاحب صد ر و ناظر اعلیٰ صد را انجمن احمدیہ۔ربوہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آج صد سالہ جو بلی کے لوگو والا پیڑ چھپ کر آیا ہے۔میں نے سوچا پہلا خط تو