تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 301 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 301

سعید بخت ہے وہ انسان جو آسمانی آواز پر کان دھرے اور خدا کے قائم کردہ امام کی دعوت پر لبیک کہنے کی سعادت پائے۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خلیفہ اسیح الرابع ، ، ۶۲ صدر محترم کا پیغام تہنیت بر موقع جشن تشکر محترم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر مندرجہ ذیل پیغام تہنیت دیا۔آج سے ایک صدی قبل اللہ تعالیٰ کی منشاء اور رضا کے تحت اُسی کے ہاتھوں سے سلسلہ عالیہ احمدیہ کی بنیا د رکھی گئی۔آج ایک صدی گزرنے پر یہ تعداد خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک کروڑ سے بھی کہیں او پر نکل گئی اور نقطہ زمین کے ۱۲۰ ممالک میں احمد بیت کا پودا اپنی بہار دکھا رہا ہے۔پس آج حمد اور شکر کا دن ہے۔آئیں ہم سب مل کر سجدہ شکر بجالائیں اور اُس کی حمد کے نئے نئے گیت الا ہیں، اور آج تجدید عہد اور نئے عزم کا بھی دن ہے کہ اے ہمارے قادر خدا ہم انتہائی بے کسوں اور کمزوروں کو توفیق دے کہ اس نئی صدی میں اُبھرنے والے تمام تقاضوں کو پورا کر نے والے ہوں اور تیری رضا کی خاطر تیرے حضور پہلے سے بڑھ کر قربانیاں پیش کرنے والے ہوں۔آج کے عظیم الشان دن کی نسبت سے خاکسار تمام قارئین کرام کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتا ہے اور دُعا کرتا ہے کہ یہ نئی صدی جماعت کے ہر فرد کے لئے بے شمار برکتوں کی حامل اور بے شمار الہی بشارتوں کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے آئے۔﴿۱۳﴾ لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ اپنی زندگی کی دوسری صدی میں داخل ہو چکی ہے۔گزشتہ صدی میں ہم نے اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضلوں کا مشاہدہ کیا۔قدم قدم پر اس کے احسانات کی بارش دیکھی اور لمحہ بہ لمحہ اس کی اعجازی تائیدات ہماری شامل حال رہیں۔جہاں ان افضال کے لئے ہمارے دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے لبریز اور سینے جذبات تشکر سے معمور ہیں۔وہاں دوسری صدی اپنے جلو میں بھاری اور اہم ذمہ داریاں لئے ہوئے ہمیں دعوت عمل دے رہی ہے۔اللہ تعالیٰ کے مزید فضلوں کو جذب کرنے کے لئے پہلے سے بہت زیادہ بلند عزم، بھر پور دعاؤں ، گہری لگن ، ان تھک کوششوں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ کے