تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 296
۲۹۶ شمولیت کی طرف توجہ دلائی۔بچوں اور بڑوں کو بار بار مرکز آنے کی بھی تلقین کی گئی۔اجلاس میں حاضری چوؤن تھی۔مقام : چک ۳۷ جنوبی سرگودھا تاریخ : ۱۹ دسمبر ۱۹۸۸ء مرکزی نمائندہ: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : اجلاس عام : دورہ نماز مغرب کے بعد کیا گیا۔بارش کے باعث نماز مغرب میں صرف ایک ناصر تھے۔دوستوں کو اکٹھا کیا گیا۔نماز مغرب وعشاء کے بعد اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔گیارہ اطفال سے کلمہ واشعار سنے گئے۔اجلاس میں شریک انصار، خدام اور اطفال کو نماز با جماعت ، دعوت الی اللہ اور تحریک جدید کی طرف توجہ دلائی۔بیرون ملک دعوت الی اللہ کے کام کی تفاصیل بیان کر کے تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا وعدہ لیا گیا۔مکرم سیکرٹری صاحب تحریک جدید اور مکرم زعیم صاحب انصار اللہ پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر حصول وعدہ جات کا کام شروع کرایا گیا۔اجلاس میں حاضری اُنتیس تھی۔تاریخ : ۱۶ تا ۲۳ دسمبر ۱۹۸۸ء مقام کراچی مرکزی نمائندہ: مکرم شمیم احمد خالد صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد مختصر رپورٹ : اجلاس عام ضلع کی دس مجالس کے پانچ اجلاسات ہوئے جس میں دعوت الی اللہ کے موضوع پر تقاریر کی گئیں اور دوستوں کو خاص طور پر اس فریضہ کی طرف توجہ دلائی گئی۔مجالس جن کے مشترکہ اجلاس ہوئے ، بمعہ حاضری یہ ہیں۔ڈرگ روڈ ، ملیر : ساٹھ۔عزیز آباد، النور : ساٹھ گلشن اقبال، مارٹن روڈ : سولہ کلفٹن، صدر: نوے۔ناظم آباد اور اورنگی کی مجالس میں بوجہ کر فیوا جلاس نہ ہو سکا۔تاریخ : ۲۴ دسمبر ۱۹۸۸ء مقام: چک ۸۴سرشمیر روڈ فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تجنید ، مکرم مولا نا محمد اعظم صاحب اکسیر مختصر رپورٹ : اجلاس عام : وفد چار بجے فیصل آباد پہنچا۔یہاں مقامی مربی مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر اور ناظم ضلع مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب شامل وفد ہوئے۔مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نے خدمت دین اور وقت کی قربانی کی طرف توجہ دلائی نیز ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضور انور کے ارشاد کے مطابق نماز با جماعت، مباہلہ اور مالی قربانی کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس کی حاضری تریسٹھ تھی۔مکرم مولوی محمد اعظم صاحب نے دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس مجلس عاملہ مکرم محمد اسلم صاحب صابر نے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لئے ہدایات دیں۔حاضری پندرہ تھی۔تاریخ: ۲۵ دسمبر ۱۹۸۸ء مقام : چک ۹۶ صریح فیصل آباد مرکزی نمائندگان : مکرم خواجہ محمد اکرم صاحب نائب قائد عمومی ، مکرم محمد اسلم صاحب صابر قائد تجنید ،