تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 282
۲۸۲ انفرادی ملاقات: ۲۰ اگست کو مولوی صاحب نے احباب سے فرد افرد ملاقات کی اور یہ دورہ اختتام پذیر ہوا۔تاریخ: ۲۵ اگست ۱۹۸۸ء مقام : کھاریاں ضلع گجرات مرکزی نمائندگان : مکرم شمیم احمد صاحب خالد مکرم مولوی عزیز الرحمن صاحب مر رپورٹ : اجلاس مشاورتی کمیٹی : ۲۵ اگست ۱۹۸۸ء کو بعد نماز عشاء مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔تمام ممبران حاضر ہوئے اور ۲۶ اگست ۱۹۸۸ء کا تفصیلی پروگرام طے پایا۔بعد ازاں دعوت الی اللہ کے کام کو منظم طریقے سے آگے بڑھانے پر غور کیا گیا اور لائحہ عمل تیار کیا گیا۔رجسٹر داعیان الی اللہ بنانے اور ریکارڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔تربیتی کلاس : ۲۶ اگست کو حسب پروگرام تربیتی کلاس منعقد کی گئی جس میں مندرجہ ذیل عنوانات پر دعوت الی اللہ کی ضرورت اور اہمیت، مسئلہ ختم نبوت، وفات مسیح، سیرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سوال و جواب، دعوت الی اللہ کے ذرائع وطریق مباہلہ پر مندرجہ ذیل مقررین نے خطاب کیا۔مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب ، مکرم مولوی عزیز الرحمن صاحب ،خالد مکرم مولوی محمد حسین صاحب، مکرم عزیز الرحمن صاحب خالد۔بوقت دس بجے یہ کلاس اختتام پذیر ہوئی۔حاضری ساٹھ تھی۔خطبہ جمعہ: مکرم مولوی عزیز الرحمن صاحب خالد نے خطبہ دیا جس میں تربیت ، نیک نمونہ اور دعوت الی اللہ پر زور دیا گیا۔حاضری تین سو رہی۔ویڈیو کیسٹ : بعد نماز مغرب ویڈیو کیسٹ احمدیت غانا میں (AHMADIYYAT IN GHANA) دکھائی گئی۔جو بہت پسند کی گئی۔حاضری اسی تھی۔بعد میں دونوں مرکزی نمائندگان ۲۷ اگست ۱۹۸۸ء کو چک سکندر پہنچے۔اجلاس مشاورتی کمیٹی چک سکندر: تمام چھ ممبران حاضر ہوئے اور کامیاب اجلاس ہوا۔دورہ آزاد کشمیر آزاد کشمیر کے دورہ کے لئے مرکز سے مکرم پر و فیسر محمد اسلم صابر صاحب قائد تجنید اور مکرم مولا نا بشیر احمد صاحب قمر ۲۴ اگست ۱۹۸۸ ء کو روانہ ہو کر ۳۱ اگست ۱۹۸۸ء کو واپس تشریف لائے۔تاریخ : ۲۴ اگست ۱۹۸۸ء مقام: میر پور مختصر رپورٹ : مورخہ ۱۲۴ اگست ۱۹۸۸ء کو وفد صبح کے بجے ربوہ سے روانہ ہو کر دو پہر میر پور آزاد کشمیر پہنچا۔مکرم ناظم صاحب ضلع سے ملاقات کی اور ضلع کے دورے کا پروگرام طے کیا۔تاریخ : ۲۴ اگست ۱۹۸۸ء مقام: کوٹلی مختصر رپورٹ : اجلاس عام : بعد نماز مغرب اجلاس عام ہوا۔تربیتی امور پر دونوں علماء نے تقاریر کیں۔حاضری چھپیں تھی۔قبل از وقت اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے حاضری کم رہی۔