تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 241
۲۴۱ دیگر زبانوں میں لٹریچر کی اشاعت کے لئے حضور انور کی ہدایت صدر محترم نے ۱۹ جولائی ۱۹۸۸ء کولندن سے قائمقام صدر مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب کے نام تحریر کیا کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں انصار اللہ کی طرف سے شائع کردہ لٹریچر کی رپورٹ پیش کی تھی۔خوشنودی کا اظہار فرمایا ہے۔نیز فرمایا ہے کہ انصار اللہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں ادا کرے۔جس لٹریچر کے انگریزی یا دوسری زبانوں میں ترجمہ کی ضرورت ہے، وہ پاکستان میں کروا کے باہر شائع کریں۔تربیت اولاد اور ہماری ذمہ داریاں رسالہ کے متعلق فرمایا کہ اسکا ترجمہ کروائیں اور باہر شائع کریں۔“ صدر محترم نے ہدایت کی کہ اس ارشاد کی فوری تعمیل ہو۔اس پر قائمقام صدر صاحب کی زیر نگرانی مکرم چوہدری منیر احمد صاحب ریٹائر ڈسکوارڈن لیڈر نے اس کا ترجمہ کر کے تعمیل ارشاد کی سعادت حاصل کی۔دورہ جات مرکزی نمائندگان سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی مرکز سے قائدین ، علماء کرام اور دیگر نمائندگان کو مجالس میں منظم شکل میں بھجوا کر تربیتی دورہ جات کروائے گئے۔اس کی اجتماعی طور پر بعض مختصر رپورٹ درج کی جاتی ہیں۔مقام: چک نمبر ۹۸ شمالی ضلع سرگودها مرکزی نمائندگان : مکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر قائد اصلاح و ارشاد، مکرم میاں عبد الحئی صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد، مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب مربی سلسلہ، مکرم مبارک احمد صاحب بسراء مختصر رپورٹ : اجلاس عام : وفد تقریباً بارہ بجے دوپہر سرگودھا پہنچا۔اسیر راہ مولا مکرم جہانگیر محمد صاحب جوئیہ سے جیل میں ملاقات ہوئی۔اس کے بعد وفد چک ۹۸ شمالی پہنچا جہاں مجلس انصار اللہ کے تحت ایک اجلاس عام منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز بعد از نماز عشاء سلائیڈ لیکچر سے ہوا۔مکرم میاں عبد الحئی صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر خطاب کیا۔اس کے بعد مجلس سوال وجواب میں مکرم مولا نا عبدالوہاب صاحب اور مکرم میاں عبدالحئی صاحب نے سوالوں کے جواب دیئے۔اس کے بعد مقامی وضلعی عہد یداران کے کام کا جائزہ لے کر ہدایات دیں۔بارہ مجالس کی کل حاضری ایک سوچھ تھی۔تاریخ: ۶ جنوری ۱۹۸۸ء تاریخ: ۶ جنوری ۱۹۸۸ء مقام : عنایت پور بھٹیاں۔جل بھٹیاں ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان: مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم چوہدری مبارک مصلح الدین صاحب وکیل المال ثانی، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد تر بیت مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مورخہ 4 جنوری کو بعد نماز عصر جل بھٹیاں میں ایک اجلاس عام مکرم چوہدری