تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 242 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 242

۲۴۲ حمید اللہ صاحب کی صدارت میں شروع ہوا۔مکرم محمد اسلم شاد صاحب منگلا نے حضور کے یکم جنوری کے خطبہ جمعہ کا خلاصہ بیان کیا اور نماز جمعہ میں تربیت اولا د اور نماز با جماعت کے موضوعات پر توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض ، شرائط بیعت ، خلافت سے وابستگی اور دیگر تربیتی امور پر تقریر کی۔اس دوران حاضری انصار پندرہ ، خدام اٹھارہ ، اطفال پندرہ اور چھ غیر از جماعت احباب سمیت ترپن رہی۔اس کے بعد مرکزی وفد عنایت پور بھٹیاں روانہ ہوا۔جہاں بعد نماز مغرب ایک تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا نے باہمی ہمدردی اور صلہ رحمی کے بارہ میں قرآن کریم ، احادیث نبوی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات پڑھ کر سنائے اور حضور کے یکم جنوری ۱۹۸۸ء کے خطبہ کا خلاصہ بیان کیا اس کے بعد مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے دوسری اور دسویں شرائط بیعت کی طرف احباب کو خاص توجہ دلاتے ہوئے قیام نماز با جماعت کے بارہ میں ایمان افروز واقعات بیان کئے۔نماز عشاء مکرم چوہدری مبارک مصلح الدین صاحب نے پڑھائی۔اجلاس میں انصار آٹھ ، خدام بائیس، اطفال دس اور لجنات بارہ کل باون افراد نے شرکت کی۔تاریخ: ۸جنوری ۱۹۸۸ء مقام: کلسیاں۔فاروق آباد ضلع شیخو پورہ مرکزی نمائندگان مکرم مولا نا عبد الوہاب صاحب مربی مربی سلسله، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد تربیت ، مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر مربی سلسلہ مختصر رپورٹ : اجلاس عام : مورخہ ۸ /جنوری کو بعد نماز جمعہ کلسیاں میں اجلاس عام منعقد ہوا۔خطبہ جمعہ مکرم بشیر احمد صاحب قمر نے حقوق اللہ اور حقوق العباد پر دیا۔جمعہ کے بعد ا جلاس عام میں مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا نے تربیت اولا داور خلافت سے وابستگی اور مکرم عبدالوہاب صاحب نے دعوت الی اللہ کی ضرورت واہمیت پر خطاب کیا۔حاضری پینتالیس رہی۔اسی روز بعد نماز مغرب فاروق آباد میں اجلاس عام منعقد ہوا۔مکرم مولوی عبدالوہاب صاحب نے دعوت الی اللہ اور مکرم مولوی بشیر احمد صاحب قمر نے اپنے قیام گھانا کے ایمان افروز واقعات بیان کئے جبکہ مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا نے نماز با جماعت اور نماز تہجد پر خطاب کیا۔کل حاضری پچاس تھی۔مقام: کوٹ مومن چک نمبر ۹ پنیا رضلع سرگودھا مرکزی نمائندگان : مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس، مکرم محمد اسلم صاحب شاد منگلا قائد تر بیت، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید قائد تحریک جدید مختصر رپورٹ : تربیتی اجلاس : کوٹ مومن میں ایک تربیتی اجلاس منعقد ہوا مرکزی وفد عصر کے بعد کوٹ مومن پہنچا اور مکرم صدر صاحب کی ہدایت پر مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید وہاں ٹھہر گئے۔جب کہ باقی کا وفد چک ۹ پنیار میں چلا گیا۔بعد نماز مغرب ملک منور احمد صاحب جاوید نے شعبہ تربیت، اصلاح وارشاد اور تحریک جدید کے متعلق ہدایات دیں۔تربیت اولاد کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔بعد ازاں چک ۹ پنیار کا وفد بھی پہنچ گیا۔آخر پر صدر محترم تاریخ: ۹ جنوری ۱۹۸۸ء