تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 210 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 210

۲۱۰ ہندوستان کے علاوہ پاکستان ، ساؤتھ افریقہ، یوگنڈا، تنزانیہ، کینیا، امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، نجی، کینیڈا، زیمبیا اور زمبابوے میں بھی پائے جاتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں چھیالیس ملین افراد گجراتی زبان بولتے ہیں اور اس طرح یہ دنیا کی بڑی زبانوں میں چھبیسویں نمبر پر آتی ہے۔صدر محترم کی طرف سے اپیل اس مکتوب مبارک کے بعد صدر محترم نے دُنیا بھر کی مجالس انصار اللہ کا ٹارگٹ مقرر کر کے عہد یداران کے نام اس کی اطلاع دی جو اِن الفاظ پر مشتمل تھی۔وو بسم الله الرحمن الرحيم السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته جلسہ سالانہ یو۔کے ۱۹۸۷ء کے موقع پر حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع کرنے کا اعلان فرمایا تھا۔اس پر مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی طرف سے حضور کی خدمت میں درخواست کی گئی تھی کہ ساری دنیا کی مجالس انصار الله انشاء اللہ مل کر کسی ایک زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کی اشاعت کے اخراجات برداشت کریں گی۔چنانچہ حضور نے مجلس انصار اللہ عالمگیر کی اس درخواست کو قبول فرما لیا ہے اور ارشاد فرمایا ہے کہ گجراتی زبان میں قرآن کریم کے ترجمہ کے اخراجات مجلس انصار اللہ ادا کرے۔دنیا کے سب ممالک کی مجالس انشاء اللہ اس بابرکت تحریک میں شریک ہوں گی اور مجلس انصار اللہ سے خاکسار توقع رکھتا ہے کہ وہ اس بابرکت تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور اس غرض کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ آپ کی مجلس اس فنڈ میں کم از کم۔۔۔ادا کرے۔امید ہے آپ انشاء اللہ تین یا چار ماہ کے اندر یہ رقم انصار سے جمع کر کے ادا کر دیں گے۔رقم اکٹھی کر لیں۔بہتر ہو یکمشت ایڈیشنل وکیل المال صاحب لندن کو بھجوا دیں اس وضاحت کے ساتھ کہ یہ گجراتی زبان کے ترجمہ قرآن کریم شائع کرنے کے لئے انصار اللہ کی طرف سے عطیہ ہے اور ساتھ ہی خاکسار کور بوہ کے پتہ پر اس کی اطلاع بھجوا دیں اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔والسلام خاکسار صدر مجلس انصاراللہ مرکز یہ مقیم لندن اسی خط کو انگریزی میں بھی تحریر کر کے بھجوایا گیا۔