تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 183 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 183

۱۸۳ کرنے کی کوشش کی کہ حضور کی آواز میں نصائح اصلاح اور تربیت ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔اسی طرح اصلاح وارشاد، تحریک جدید اور تربیت کے شعبہ جات کے متعلق ہدایات دی گئیں اور حضور کی خدمت میں خطوط لکھنے کی تلقین کی گئی۔تاریخ: ۲۸ جنوری ۱۹۸۶ء مقام: دورہ جات کوٹ قاضی ٹھٹھہ چند و۔احمد نگر ضلع جھنگ مرکزی نمائندگان : مکرم مولوی محمد اسماعیل منیر صاحب، مکرم حافظ محمد یوسف صاحب، مکرم ملک صلاح الدین صاحب مختصر رپورٹ : مرکزی وفد بذریعہ ویگن ٹھٹھہ چند و پہنچا جہاں صرف ایک ناصر پانچ خدام اور تین لجنات ہیں۔نماز با جماعت اور جماعت سے پختہ وابستگی کے بارہ میں تاکید کی گئی۔ایک غیر از جماعت دوست چوہدری عبدالحمید صاحب فیلڈ اسسٹنٹ کو مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر نے پیغام حق پہنچایا۔اس کے بعد وفدکوٹ قاضی پہنچا۔حاضری انصار چار ، خادم، ایک طفل ایک تھی۔اس کے بعد وفد احمد نگر پہنچا جہاں تربیتی اجتماع ہوا جس میں حاضری بتیں انصار، پچپن خدام، بتیس اطفال ، چالیس ناصرات تھی۔مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب نے ڈیڑھ گھنٹہ تک خطاب کیا۔خلافت کی برکات ، خلافت کے ذریعہ جماعت کی ترقی اور ابتلاؤں میں اللہ تعالیٰ کی نصرت بیان کی۔حضور انور کے ارشادات پڑھ کر سنائے اور اقامت الصلوۃ اور دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔تاریخ: ۳۰ ،۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء مقام: چونڈہ ، کہوٹہ، چہان، مندووال، چنگا بنگیال، محمودہ، راولپنڈی شہر، چھاؤنی، واہ کینٹ ، ٹیکسلا، گجر خان مرکزی نمائندہ: ملک منور احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ: بیت الحمد راولپنڈی میں جمعہ سے قبل اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیل سے ان مجالس کی کارکردگی رپورٹ لی گئی۔اس میں تربیت، اصلاح و ارشاد، تعلیم اور تحریک جدید کے بارہ میں تفصیلی ہدایات دی گئیں۔نماز اور نماز باجماعت کے بارہ میں تلقین کی گئی۔جہاں نماز سنٹر موجود ہیں ان میں نماز با جماعت کے قیام اور جہاں نما ز سنٹر موجود نہیں ہیں، ان میں نما ز سنٹر قائم کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔عہد یداران کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وہ زعماء شریک ہوئے ان کو محترم صدر صاحب انصار اللہ مرکزیہ کے الفاظ میں قیام نماز ، اصلاح وارشاد، تعلیمی کلاسز، تحریک جدید ، نئی نسل کی تربیت اور حضور کے ساتھ روحانی رابطہ کی مضبوطی کے لئے ہدایات بتلائی گئیں۔مزید یہ بھی کہا گیا کہ جماعت احمدیہ کی زندگی کا انحصار نماز با جماعت پر ہے۔نماز سادہ، باترجمہ اور ابتدائی مسائل سکھلانے کے لئے ہر مرکز نماز میں اجتماعی کلاس لگوانے کا وعدہ لیا گیا۔نتینوں جگہ اجلاس عام میں اصلاح و ارشاد، تحریک جدید، تربیت کے بارہ میں تفصیلی ہدایات دی گئیں اور تلقین کی گئی۔مجلس انصار اللہ اپنے پورے نظام کو بیدار کر کے قیام نماز با جماعت کی کوششوں میں لگ جائے۔سوال و جواب کی مجالس کا کثرت سے انعقاد کیا جائے اور ہر فرد تحریک جدید کے عظیم جہاد میں شریک ہو جائے اور اس کے مطالبات کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری واہ کینٹ ستاسٹھ ، ٹیکسلا اڑ تھیں، گوجر خان ستائیں۔