تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 184
۱۸۴ تاریخ: ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء مقام : تر بیتی دورہ ضلع راولپنڈی مرکزی نمائنده: مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ : بیت الحمد روالپنڈی میں چھ مجالس کے زعماء کا اجلاس بلایا گیا۔مکرم ناظم صاحب ضلع خود بھی حاضر تھے۔چونترہ ، کہوٹہ، چہان ، مندووال، چنگا بنگیال محمودہ کے زعماء کرام اجلاس میں حاضر ہوئے۔اس موقع پر نماز با جماعت ، وعده جات تحریک جدید ، مجالس سوال و جواب اور دیگر شعبہ جات کے سلسلہ میں ہدایات دی گئیں۔نیز حضور کی خدمت میں خطوط بھیجوانے نماز با جماعت کی ادائیگی کے لئے خاص طور پر توجہ دلائی گئی۔نیز کیسٹس کا جائزہ لیا گیا۔تاریخ : ۳ فروری ۱۹۸۶ء مرکزی نمائندہ: مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب مقام: لالیاں ضلع جھنگ مختصر رپورٹ : تربیتی اجتماع کے بعد نماز عصر ، جائزہ کارگزاری نماز با جماعت کی ادائیگی اور شعبہ جات کے بارہ میں ہدایات دی گئیں۔تاریخ: ۵ فروری ۱۹۸۶ء مقام: ماڈل ٹاؤن لاہور مرکزی نمائندگان مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ، مکرم ملک منور احمد صاحب جاوید مختصر رپورٹ : تربیتی اجتماع منعقد ہوا، کارگزاری کا جائزہ لیا گیا، نماز با جماعت کی ادائیگی تربیت ، اصلاح وارشاد، تحریک جدید اور دیگر شعبوں کے متعلق ہدایات دی گئیں۔تاریخ: ۶ فروری ۱۹۸۶ء مقام: فیصل آبادشہر مرکزی نمائندگان : مکرم عبدالرشید غنی صاحب، مکرم محمد اسلم شاد منگل صاحب مقر ر پورٹ : فیصل آباد کی دونوں زعامتوں کے زعماء اعلیٰ ، زعماء حلقہ جات اور عاملہ کے اراکین حاضر تھے۔تمام حلقہ جات کے شعبہ وار کام کا جائزہ لیا گیا۔پھر ہدایات دی گئیں۔حلقوں میں کام کی رفتار تسلی بخش تھی۔خاص طور پر نماز با جماعت کی حاضری لینے کا خاص انتظام تھا۔دعوت الی اللہ کا پروگرام جاری تھا۔اس میں تیزی اور وسعت پیدا کرنے طرف توجہ دلائی گئی۔تاریخ : ۷ فروری ۱۹۸۶ء مقام: گوجرانوالہ شہر مرکزی نمائندگان : مکرم مولا نا محمد اسماعیل منیر صاحب، مکرم ملک عبداللہ صاحب مختصر رپورٹ : تربیتی اجتماع دونوں حلقوں ( با غبان پورہ ، امیر پارک ) میں ہوئے۔اس موقعوں پر حاضرین کی تعداد مستورات سمیت ایک سو پچاس کے قریب رہی۔خطبہ جمعہ مکرم محمد اسماعیل منیر صاحب نے دیا جس میں خلافت کی نعمت کی قدر کرنے کے ذرائع بیان کئے گئے۔نیز مجلس انصار اللہ کے فرائض، دعوت الی اللہ، اقامة الصلوۃ ، باہمی رابطہ، وقف جدید اور تحریک جدید سمیت تمام تحریکات کی طرف توجہ دلائی۔