تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 129
۱۲۹ اکبر صاحب، مکرم ملک غلام نبی صاحب شاہد۔دورہ جات قائد صاحب تحریک جدید ماہ جون سے ستمبر ۱۹۸۵ ء تک مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب قائد تحریک جدید نے سرگودھا شہر ( تین مرتبه ) ، بھلوال، چک ۹۸ شمالی ، خوشاب ( تین مرتبہ ) ، گروٹ، فیصل آباد ( تین مرتبہ ) ، کھر ڑیانوالہ، جھنگ ( دومرتبہ ) ، چاہ لڈیا نہ ، حافظ آباد، وزیر آباد، گوجرانوالہ، ڈسکہ، سیالکوٹ کے تفصیلی دورہ جات کی توفیق پائی۔ان دورہ جات میں مکرم ملک صاحب کے ہمراہ مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف، مکرم مولا نا عطاء اللہ کلیم صاحب، مکرم مولوی محمد صدیق گورداسپوری صاحب، مکرم لئیق احمد طاہر صاحب، مکرم میجر عبدالقادر صاحب، مکرم حافظ مظفر احمد صاحب اور مکرم منیر احمد صاحب چٹھہ بھی تشریف لے گئے اور تربیتی خطاب فرمائے۔ان دورہ جات میں ہر جگہ تربیتی اجلاسات کے علاوہ مقامی عاملہ اور زعماء کے جائزہ اجلاسات بھی ہوئے۔چندہ انصار اللہ کی وصولی بھی کی گئی۔ہر جگہ نماز با جماعت تحریک جدید کے مطالبات اور شعبہ اصلاح وارشاد کو متحرک کرنے خصوصاً حضور انور کے خطبات کے کیسٹ پروگرام کو منظم اور وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ربوہ کے محلہ جات دار الفتوح، دار الصدر شرقی ، دارالیمن ، شرقی ، دارالعلوم غربی، دارالصدر غربی لطیف و قمر میں اجلاسات بلا کر نماز با جماعت اور تحریک جدید کے بارہ میں مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے خطاب کیا۔اجلاس عہدیداران صوبہ سندھ ۳۱ مارچ ۱۹۸۵ء یعنی مرکزی مجلس مشاورت کے آخری روز چار بجے شام دفتر انصار اللہ مرکز یہ میں صوبہ سندھ کے ناظمین اضلاع ، زعماء اعلیٰ ، زعماء اور اراکین انصار اللہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں صدر محترم ، مکرم قائد صاحب مال ، مکرم قائد صاحب تحریک جدید اور مکرم قائد صاحب عمومی نیز نائب قائد صاحب اصلاح وارشاد دو تجنید نے موجودہ حالات کے پیش نظر ہدایات دیں۔وفات حضرت صوفی غلام محمد صاحب حضرت صوفی غلام محمد صاحب ناظر بیت المال خرج و ناظر اعلی ثانی ۲۳ اپریل ۱۹۸۵ء کو وفات پاگئے۔حضرت صوفی صاحب نہایت مخلص اور خاموش خادم سلسلہ تھے۔مجلس عاملہ مرکز یہ میں پہلے آپ کو آڈیٹر کے طور پر اور پھر بطور رکن خصوصی خدمت کی توفیق ملی۔آپ کی وفات پر مجلس عاملہ مرکزیہ نے مندرجہ ذیل قرار داد تعزیت منظور کی۔