تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 118 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 118

۱۱۸ مکرم مولا نا منیر الدین صاحب کراچی، میر پور، حیدرآباد مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب: ساہیوال، وہاڑی ، ملتان، رحیم یار خان، بہاولنگر ، بہاولپور، سکھر، نواب شاہ ،سانگھڑ، لاڑکانہ، خیر پور مکرم محمد اسلم صابر صاحب: میانوالی، بھکر ، لیہ، ڈیرہ غازیخان ، راجن پور ،مظفر گڑھ۔دوره مکرم قائد صاحب اصلاح وارشاد مکرم مولانا محمد اسماعیل منیر صاحب قائد اصلاح وارشادے جولائی ۱۹۸۴ء کو دورہ پر روانہ ہوئے۔اس دورہ کا آغاز انہوں نے لاہور سے کیا۔اس دورہ کے چیدہ چیدہ پروگراموں کی تفصیل یہ ہے : ے جولائی کو زعماء اعلیٰ لاہور کے اجلاس میں شرکت کی۔۸ جولائی کو نماز عصر بیت الحمد جہلم میں پڑھی اور ناظم ضلع مکرم بشیر احمد صاحب اور زعیم اعلیٰ مکرم انس احمد صاحب سے ملاقات کر کے پیغام پہنچایا۔۱۰ جولائی کو ضلعی مجلس عاملہ راولپنڈی اور زعماء حلقہ کے اجلاس میں شرکت کی اور حالات کا جائزہ لیا اور پیغام پہنچایا۔۱۲ جولائی کو مجلس واہ کینٹ اور ٹیکسلا کے عہدیداران سے ملاقات کی۔۱۳ جولائی کو پشاور میں مکرم امیر صاحب کی درخواست پر خطبہ جمعہ دیا جس میں اسوہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم واقعات کے رنگ میں بیان کئے۔۱۴ جولائی کو ناظم ضلع پشاور مکرم میر محمد رشید صاحب اور زعیم اعلی پشاور مکرم ڈاکٹر داؤ د احمد صاحب نے ایک پرائیویٹ مکان پر عاملہ کے ممبران کو بلایا ہوا تھا۔ان کے کام کا جائزہ لیا اور نیا طریق کار سمجھایا۔۱۵ جولائی کو کو ہاٹ میں زعیم صاحب سے ملاقات کی۔۱۶ جولائی کو مردان میں نماز ظہر پر زعیم صاحب اور چند ممبران عاملہ سے پروگرام کی بابت بات چیت کی۔پھر مکرم امیر صاحب سے اُن کے گھر پر ملاقات کی۔عصر کے وقت انصار اللہ کے دیگر عہدیداران سے رابطہ کیا۔نماز عشاء کے بعد رسالپور میں مکرم قاضی محمد شفیق صاحب صدر جماعت کے مکان پر ایک دلچسپ مجلس میں شرکت کی۔۱۷ جولائی کو صدر جماعت نوشہرہ مکرم محمد رشید ارشد صاحب کے مکان پر نماز مغرب سے عشاء تک جائزہ اور ہدایات دیں۔۱۸ جولائی کو واپس اٹک اور ۱۹ جولائی کو راولپنڈی پہنچے۔۲۰ جولائی کو ایبٹ آباد میں خطبہ جمعہ دیا۔اس موقع پر مقامی احباب کے علاوہ داتہ، مانسہرہ اور پھگلہ کے دوست بھی حاضر تھے۔اگلے دن مکرم محمد اعظم جدون صاحب اور مقامی مربی مکرم سید عزیز احمد صاحب کے ہمراہ احمدی گھرانوں کا دورہ کیا۔۲۲ جولائی کو پھگلہ میں گئے اور رابطہ کیا۔۲۴ جولائی کو مانسہرہ کے احمدی گھروں میں جا کر اُن کی حوصلہ افزائی کی۔اگلے دن ہری پور پہنچ کر مقامی احمدیوں سے ملاقات کی۔یہ سلسلہ اگلے دن بھی جاری رہا۔۲۷ جولائی کو واہ کینٹ میں خطبہ جمعہ دیا جس کے بعد ٹیکسلا کے دوستوں سے خیریت دریافت کی۔۲۹ جولائی کو ضلعی مجلس عاملہ اسلام آباد سے حوصلہ افزاء گفتگو کی۔اس طرح یہ دورہ بفضلہ تعالیٰ بہت کامیاب رہا۔