تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1027
۱۰۲۷ دیتا ہے اور بہت حد تک پیغام کا مقصد حاصل ہو جاتا ہے۔گزشتہ خطبہ جمعہ میں میں نے جماعت کو اس سال کے پروگرام میں اشاعت قرآن پاک و تعمیر مساجد کے ساتھ دعوت الی اللہ اور سیرۃ النبی کے جلسوں کے پروگرام کی طرف خصوصی توجہ دلائی تھی۔سیرۃ النبی کے جلسوں کا مقصد جہاں یہ ہے کہ احباب جماعت جہاں خود رسول کریم کی سیرت سے اچھی طرح واقف ہوں اور آپ کے پاک نمونہ پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگیوں کو سنوارنے والے ہوں وہاں غیروں کو اپنے قول اور عمل کے نمونے سے تبلیغ بھی کرنے والے ہوں۔اس طرح یہ کام خود دعوت الی اللہ کے ایک موثر ذریعہ میں بدل جائے گا۔پاکستان میں کچھ عرصہ سے تبلیغ پر جو پابندیاں ہیں ، وہ آپ سے مخفی نہیں۔اس کے مقابل پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو آزادی اور مالی فراوانی عطا کی ہے، اس کی قدر کریں۔اس سے پورا فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کے مظلوم بھائیوں کا بدلہ اپنے ملک میں تبلیغ کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے لئے دل جیت کرلیں اور اپنے دلوں کو بھی ٹھنڈا کریں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک کا سامان بھی کریں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کی جو زمین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں۔کیا یورپ اور کیا ایشیا ان سب کو جو نیک فطرت ہیں، تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا ہوں۔“ (الوصیت ) پیارے عزیزو! اس عظیم مقصد کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین ) ، ( ) پانچواں سالانہ اجتماع پانچواں سالانہ اجتماع ۱۷ اکتوبر ۱۹۸۷ء کو اوسلو میں منعقد ہوا جس میں اٹھارہ انصار شریک ہوئے۔نوٹ: ۱۹۸۸ء میں دوسرا سکنڈے نیوین اجتماع اور صد سالہ جو بلی ۱۹۸۹ء کے موقع پر تیسرا سکنڈے نیوین اجتماع منعقد ہوا لہذا ان سالوں میں مجلس ناروے کے علیحدہ اجتماع نہیں ہوئے۔مشترکہ اجتماع سکنڈے نیویا ۶، ۷ جون ۱۹۸۷ ء کو سیکنڈے نیوین ممالک ( ڈنمارک۔سویڈن۔ناروے) نے اپنا سالانہ اجتماع مشترکہ طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔اس میں تمام ذیلی تنظیموں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔انتظامات کے لئے ایک اجتماع کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے کئی اجلاسات کے بعد انتظامات کو آخری شکل دی اور مہمانوں کے ٹھہرانے کے