تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 1026 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 1026

پندرہ انصار شامل ہوئے۔علاوہ ازیں بیرون ناروے سے بھی بعض انصار نے شرکت کی۔چوتھا سالانہ اجتماع ۲۱،۲۰ ستمبر ۱۹۸۶ء اوسلو سے باہر ۱۲۰ کلومیٹر دور BLEF JELL کے مقام پر منعقد ہوا۔جہاں ایک ہٹ (HUT) کا انتظام اس مقصد کے لئے کیا گیا تھا۔دس انصار نے شرکت کی۔مہمان خصوصی مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ( نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ تھے۔علاوہ ازیں ناروے کے مربیان کرام نے بھی شمولیت فرمائی۔19 ستمبر کی رات کو انصار دو قافلوں کی صورت میں وہاں پہنچے۔۲۰ ستمبر کو نماز تہجد و فجر کے بعد ناظم صاحب اعلیٰ نے دعا کروائی اور درس قرآن کریم دیا۔ازاں بعد انصار نے سیر کی جہاں سے واپسی پر ناشتہ کا پروگرام تھا۔ساڑھے دس بجے کے قریب پانچ انصار پر مشتمل ایک وفد قریبی شہر KONGBERG گیا اور وہاں خاص خاص مقامات پر لٹریچر کے سیٹ اور مسجد نور اوسلو کے ویو کارڈ تقسیم کئے۔یہ کام اڑھائی بجے تک جاری رہا۔نماز ظہر وعصر کے بعد تبادلۂ خیالات ہوا اور سیر کی گئی۔آٹھ بجے شب کھانا تناول کرنے کے بعد نما ز مغرب وعشاء ادا کی گئیں۔پھر مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے شرعی عدالت پاکستان کے مفصل حالات سنائے اورسوالوں کے جواب دیئے۔بعد میں مکرم مشتاق احمد صاحب شائق انچارج شماریات تحریک جدید نے اپنے شعبہ کا تعارف کروایا۔گیارہ بجے شب یہ مجلس برخواست ہوئی۔۲۱ ستمبر کو نماز تہجد و فجر مکرم حافظ صاحب موصوف نے پڑھائی اور درس قرآن کریم دیا اور پھر ناشتہ کے بعد سیرت النبی پر دل آویز تقریر کی۔آخر پر ناظم اعلیٰ نے عہدد ہروایا اور سید نا خلیفتہ المسیح الرابع کا پیغام پڑھ کرسنایا۔دعا پر یہ مبارک اجتماع ختم ہوا۔اجتماع میں مکرم فہیم احمد شاہ صاحب، مکرم چوہدری رشید احمد صاحب اور مکرم خلیل احمد صاحب نے خاص خدمت کی توفیق پائی۔پیغام حضور انور اس اجتماع کے لئے حضرت خلیفہ مسیح الرابع نے ولولہ انگیز پیام ارسال فرمایاوہ بد یرقارئین کیا جاتا ہے۔پیارے خدام اور انصار بھائیو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی آپ ۱۳ اگست کو خدام اور انصار کا سالانہ اجتماع کر رہے ہیں۔بالعموم ایسے مواقع پر مجھ سے پیغام کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ہر چند کہ میں نہیں چاہتا کہ ایسے پیغام محض رسمی ہو کر رہ جائیں۔تاہم ایسے مواقع پر وقت کی کسی اہم ضرورت کی طرف جماعت کو توجہ دلا دی جاتی ہے اس وثوق کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ سعید الفطرت لوگوں کو عمل کی توفیق عطا فرما