تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 991
۹۹۱ طرف سے جرمنی کے ذمہ دس ہزار مارک چندہ لگایا گیا۔ساڑھے چھ ہزار مارک مرکز بھجوایا گیا۔یورپین مراکز تحریک خریداری برائے یورپین مراکز میں انصار نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تبلیغ : اس میدان میں بھی مجلس جرمنی سرگرم عمل رہی۔جماعت کی طرف سے مجلس انصار اللہ کو جتنا بھی ٹارگٹ ملا، وہ پورا کرنے کی توفیق ملی۔فرانکفورٹ اور ہمبرگ میں تبلیغی سٹالز بھی باقاعدگی سے لگائے جاتے رہے۔ہفتہ وار کلاسز : فرانکفورٹ اور ہمبرگ میں ہفتہ وار کلاسز برائے اطفال و ناصرات کا اجراء کیا گیا۔مجالس جرمنی کے بارہ میں دستیاب ریکارڈ کے مطابق عہدیداران کے اسماء اس طرح سے ہیں۔مجلس فرینکفرٹ : زعیم اعلی : مکرم محمد شریف خالد صاحب (۱۹۷۵ء تا ۱۹۸۲ء) ، مکرم چوہدری مقصود احمد صاحب (۱۹۸۳ء تا ۱۹۸۵ء) ، مکرم محمد رفیق اختر صاحب (جنوری ۱۹۸۶ ء تا ۱۴ مارچ ۱۹۸۷ء) مکرم بشارت احمد صاحب (۱۵ مارچ تا ۱۴ نومبر ۱۹۸۷ء) مکرم داؤ داحمد صاحب ناصر ۱۵ نومبر ۱۹۸۷ء تا ۱۹۸۹ء) مجلس ہمبرگ: زعیم اعلیٰ مکرم مرزا منصور احمد صاحب (۱۹۷۵ء تا ۱۹۷۷ ء ) ،مکرم ملک محمد شریف صاحب (۱۹۷۸ء تا ۱۹۸۹ء) مجلس نیورن برگ: زعیم اعلی مکرم کوثر با جوہ صاحب (۱۹۸۱ء تا۱۹۸۴ء) بکرم محمود احمد صاحب (۱۹۸۳ء تا ۱۹۸۶ء) مجلس با ئیل بران: زعیم اعلی : مکرم منظور احمد صاحب شاہد (۱۹۸۲ء تا ۱۹۸۶ء) مجلس کولن : زعیم اعلیٰ : مکرم چوہدری سعید الدین صاحب (۱۹۸۴ء) مکرم رانا محمد خالد صاحب (۱۹۸۵ء تا ۱۹۸۷ء)، مکرم میجر عبدالوحید صاحب، مکرم لال دین صاحب (۱۹۸۲ء تا ۱۹۸۳ء) مجلس میونخ : زعیم اعلی : مکرم محمود احمد صاحب آف اکس برگ (اکتوبر ۱۹۸۶ء تا ۱۹۸۹ء) مجلس برلن : زعیم اعلی : مکرم نذر محمد خالد صاحب (۱۹۸۷ء تا ۱۹۸۹ء) دو مستعد مجالس کی کارگزاری مجالس جر منی خدا کے فضل سے فعال کردار ادا کرتی رہیں۔بطور مثال نیورن برگ اور ہمبرگ کی رپورٹس کے چند حصے پیش کئے جاتے ہیں۔سالانہ رپورٹ مجلس نیورن برگ ۱۹۸۲٬۶۱۹۸۱ء مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نائب صدر مرکزیہ نے مئی ۱۹۸۱ء میں مغربی جرمنی کا دورہ فرمایا۔اس دورہ کے نتیجہ میں مورخہ ۳ امئی ۱۹۸۱ء کو نیورن برگ کی مجلس کا قیام عمل میں آیا۔مجلس کے انصار کی تعداد چھ تھی۔عرصہ زیر رپورٹ میں بارہ ماہانہ اجلاس عام ہوئے۔انصار کی اوسط حاضری ساٹھ فیصدی سے اسی فیصدی رہی۔ماہانہ اجلاس کے علاوہ انصار اللہ کے چار ہنگامی اجلاس ہوئے۔۱۹۸۲ء میں سو فیصد انصار نے تحریک جدید کے جہاد میں حصہ لیا۔ایک اجلاس عام بلا کر تحریک جدید کی