تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 965
۹۶۵ اہل سمجھا ہے جو بظاہر مشکل نظر آتی ہے لیکن یہ ناممکن نہیں۔اس لئے یہ اگر اتنا مشکل بھی نہیں۔پس اگر ہر مجلس انصار اللہ یہ عہد کرے اور انجام کا راپنے آپ کو داعی الی اللہ میں تبدیل کرے اور ہر ممبر کو اس بات کا احساس ہو کہ وہ کون ہے اور سوسائٹی میں اُس کا کیا مقام ہے اور یہی پیغام وہ اپنی اولا دوں اور اہل و عیال کو دے تو انشاء اللہ تعالیٰ چند سال میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔ذرا تصور تو کریں کہ اگر تمام ممبران جماعت مؤثر داعی الی اللہ بن جائیں تو کیا یہی امراس دنیا کو جنت بنانے کے مترادف نہ ہو گا۔تب آپ کی ترقیات ہر جہت میں اس قدر تیز ہوں گی کہ کوئی دشمن آپ کے سامنے آنے کی جرات نہ کر سکے گا اور آپ ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اس قدرخوب صورتی ، جوش اور غیر معمولی جذبہ سے آگے بڑھیں گے کہ آپ کا ایسا کرنا اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا بھی باعث ہوگا اور اس کی پیار بھری نظریں بھی آپ پر پڑیں گی۔وہ فرمائے گا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی کاوشیں ہر جہت میں پھل پھول رہی ہیں اور یہ باغ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا باغ ہے جس میں بہار اپنے پورے جو بن پر ہوگی۔میں اُمید کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ تبلیغ کے اس نہایت اہم فریضہ کی طرف پوری توجہ کا مظاہرہ کریں گے۔آج یہ فریضہ اس لئے غیر معمولی توجہ کا محتاج ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت سب سے کم توجہ اس طرف کی جارہی ہے اور دوسری طرف ہمیں پیچھے چھوڑ کر نہایت سرعت کے ساتھ آگے بڑھتی جارہی ہے لیکن ہم اس کا پوری طرح احساس نہیں کر رہے۔دعا کے بعد خیر و برکت اور کامیابیوں سے معمور یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔حضور اس روز اسلام آباد میں ہی قیام فرمار ہے اور اگلے روز صبح لندن تشریف لے گئے۔(۲۰) منتخب ارشادات پر مشتمل کتابچہ کی اشاعت مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے حضور کے اس انگریزی خطاب کا اُردو میں ترجمہ کروایا اور پھر اُن میں سے منتخب ارشادات پر مشتمل ایک کتابچہ سخن انصار اللہ کے نام سے ایک ہزار کی تعداد میں ۱۹ اکتوبر ۱۹۸۵ء کوطبع کروایا۔اس کی ضخامت بارہ صفحات تھی۔یہ مطبوعہ کتا بچہ مجالس کو بھجوایا گیا۔حضرت خلیفہ المسیح الرابع " کی مجالس عرفان مجلس عرفان ۵ جولائی (۱) مجلس عرفان ۵ جولائی بروز جمعۃ المبارک مجلس عرفان منعقد ہوئی۔اُس کا ملخص پیش ہے: سوال: انصار اللہ کی تنظیم دو حصوں میں منقسم ہے۔ایک گروپ چالیس سال سے پچپن سال تک ہے اور دوسرا گروپ اس سے زیادہ عمر والوں کا ہے۔انصار اللہ کی اس تنظیم کا علم ہمیں اب ہوا ہے۔