تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 70
ماہ جولائی میں مکرم مولانا سید احمد علی شاہ صاحب نے منڈی بہاؤالدین ، مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب نے دارالذکر فیصل آباد اور مکرم مولا نا عبد السلام طاہر صاحب مربی سلسلہ نے محمد آباد دضلع تھر پار کر کے اجتماعات میں مرکز کی نمائندگی کی۔ماہ اکتو بر ۱۹۸۳ء میں جماعتی دورہ کے دوران مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے ماریشس، کینیا اور یوگنڈا کے انصار کو مرکز کے لائحہ عمل سے متعارف کروایا۔رابطہ کمیٹی ۱۹۷۴ء میں جماعت احمدیہ کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں میں ناٹ مسلم قرار دیئے جانے کے بعد جماعت کی مخالفت زوروں پر ہو گئی۔بہت سے احمدیوں نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔۱۹۷۷ ء میں ملک میں سیاسی تبدیلی آئی اور ملک ایک آمر کے زیر نگیں آ گیا۔جس کے دور میں جماعت کو اپنے سیاسی حقوق سے محروم ہونا پڑا۔۱۹۸۲ء میں خلافت رابعہ کے قیام کے ساتھ جماعت کی مخالفت روز بروز تیز ہو رہی تھی اور جماعت کے خلاف طرح طرح کے منصوبے بنائے جارہے تھے۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے مخالف حالات پر کڑی نظر رکھنے اور جماعت احمدیہ کے افراد کے بچاؤ کے لیے مرکز میں ایک رابطہ کمیٹی کا قیام فرمایا۔اس کمیٹی کے سربراہ صدر مجلس انصار اللہ مرکز یہ مقرر ہوئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی ضلعی رابطہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔مرکز میں بھی اجلاسات کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا۔ربوہ میں مندرجہ ذیل تفصیل کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاسات منعقد ہوئے۔۱۰ جون ۱۹۸۳ ء گیسٹ ہاؤس انصار الله چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس یکم جولائی ۱۹۸۳ ء گیسٹ ہاؤس انصار الله چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ۵ اگست ۱۹۸۳ ء گیسٹ ہاؤس انصار الله چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ۱۸ اگست ۱۹۸۳ء گیسٹ ہاؤس صدر انجمن چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ۲۔٣۔۴۔+1 -11 انصاراللہ ۲۶ ستمبر ۱۹۸۳ ء گیسٹ ہاؤس انصار الله صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۲۵ نومبر ۱۹۸۳ ء گیسٹ ہاؤس انصار الله چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ۱۶دسمبر ۱۹۸۳ ء گیسٹ ہاؤس تحریک جدید چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ۲۶ جنوری ۱۹۸۴ء گیسٹ ہاؤس انصار الله چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ۹ فروری ۱۹۸۴ ء گیسٹ ہاؤس انصار الله محمود احمد صاحب شاہد صدر مجلس خدام الاحمدیہ ۲۱ مارچ ۱۹۸۴ء گیسٹ ہاؤس انصار اللہ چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس ۲۹ مارچ ۱۹۸۴ء گیسٹ ہاؤس انصار اللہ چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس