تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 913 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 913

۹۱۳ صاحب نے سیرت النبی کے موضوع پر تقریر فرمائی۔دعا کے ساتھ اجلاس ختم ہوا۔پھر علمی اور ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔مکرم راجہ نصیر احمد صاحب نے سیرت النبی اور دعوت الی اللہ کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا۔نماز کے بعد تقسیم انعامات ہوئی۔حاضری : انصار پچاسی ، خدام ایک سو باسٹھ ، اطفال ایک سو ہیں ، لجنات استی، کل حاضری چار سو سینتالیس تھی۔نمائندگی مجالس کیا تھی۔سالانہ اجتماع ڈیرہ غازی خان ۲۹ اگست ۱۹۹۶ء کو آٹھ بجے شب افتتاحی اجلاس زیر صدارت مکرم امیر صاحب ضلع شروع ہوا۔مکرم مولوی عبدالسلام صاحب طاہر نے ” نظام جماعت اور اس کے تقاضے“ کے موضوع پر خطاب کیا۔اس کے بعد مجلس سوال و جواب ہوئی۔اگلے دن باجماعت نماز تہجد و فجر اور درس قرآن ، حدیث و ملفوظات کے بعد ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔صبح نو بجے زعماء کا اجلاس ہوا نمائندہ مرکز نے ہدایات دیں۔سات زعما حاضر تھے۔اختتامی اجلاس صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا۔مکرم قریشی محمد انور صاحب نے دینی تعلیم اور ہمارا فرض پر تقریر کی۔آخری تقریر میں مکرم مولوی عبد السلام صاحب نے تربیتی امور بیان کیا۔خطبہ جمعہ میں آپ نے قیام نماز اور تلاوت قرآن مجید کی طرف توجہ دلائی۔حاضری انصار ۹۳ ، خدام ۴۷ ، اطفال ۳۶، لجنات و ناصرات ۳۰ کل ۲۰۶ مثالی وقار عمل مجلس کریم نگر فیصل آباد مورخه ۳۰ اگست ۱۹۹۶ء بروز جمعۃ المبارک مجلس کریم نگر فیصل آباد کے زیراہتمام وقار عمل منایا گیا جس میں احمد یہ قبرستان فیصل آباد واقع ۱۲۱ ج ب گوکھو وال میں شجر کاری کی گئی اور اراکین مجلس نے کل اسی پودے لگائے۔پودے مجلس کی طرف سے فراہم کئے گئے۔شجر کاری مہم کا افتتاح مکرم میاں عبدالحلیم صادق صاحب سپیشل جج نے انار کا پودا لگا کر کیا۔تمام اراکین مجلس نے سفیدے کے بہتر اور آٹھ پودے پھل دار لگائے۔بعد ازاں تمام حاضرین کو ناشتہ پیش کیا گیا۔(۳۵) اجتماع ضلع عمر کوٹ ۵ ستمبر ۱۹۹۶ء کو بعد نماز ظہر و عصر کنری میں محترم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں افتتاحی اجلاس شروع ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد محترم امیر صاحب نے خطاب کرتے ہوئے انصار کو عملی نمونہ قائم کرنے اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی۔افتتاح کے بعد تلاوت نظم اور تقاریر کے مقابلہ جات ہوئے۔جن میں انصار نے بڑی دلچسپی سے حصہ لیا۔علمی مقابلہ جات کے بعد چائے کا وقفہ ہوا۔پھر ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔بعد نماز مغرب و عشاء اجلاس دوم شروع ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مقامی مربی صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر کی۔نمازوں کے بعد قرآن کریم ، حدیث اور ملفوظات کا درس ہوا۔بعدہ