تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 906 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 906

سالانہ اجتماع جھنگ یہ اجتماع جھنگ صدر میں منعقد ہوا۔ے مارچ ۱۹۹۶ء کونماز مغرب وعشاء کے بعد مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب کی صدارت میں اجلاس شروع ہوا۔صدر محترم نے افتتاحی خطاب میں تربیتی امور مثلاً تنظیم ، تعلیم ، دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد مکرم مبشر احمد صاحب کاہلوں نے سوالات کے جوابات دیئے۔عہد یداران کے اجلاس میں صدر محترم نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور تفصیلی ہدایات دیں۔اگلے دن گیارہ بجے قبل دو پہر دوسرا اجلاس شروع ہوا۔تلاوت ونظم کے بعد درج ذیل تقاریر ہوئیں۔مکرم محمد سلطان صاحب دعوۃ الی اللہ کے طریق مکرم واحد اللہ صاحب جاوید عبادات‘ مکرم انعام الرحمن صاحب تحریک جدید مکرم خالد احمد صاحب شمس " دعوت الی اللہ کا ایک واقعہ“۔اس کے بعد نو مبائعین کے پروگرام میں بعض احباب نے اپنے تاثرات بیان کئے۔مکرم رفیق احمد صاحب ثاقب نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔مکرم مرزا محمد الدین صاحب ناز نے خطبہ جمعہ میں تحریک جدید اور مالی قربانی اور دیگر تربیتی امور پر روشنی ڈالی۔سالانہ اجتماع ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ۱۴ مارچ ۱۹۹۶ء کو گوجرہ میں صبح دس بجے اجلاس عام زیر صدارت مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب شروع ہوا۔تلاوت ، عہدا اور نظم کے بعد صدر محترم نے تربیتی امور اور دعوت الی اللہ کے طرف توجہ دلائی۔كُونُوا مَعَ الصُّدِقِينَ کے مد نظر خطبہ جمعہ فرموده حضور انور اور درس قرآن کریم سننے کی تلقین کی۔اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود کے ارشادات کے حوالہ جات پڑھ کر سنائے۔مکرم محمد اعظم صاحب اکسیر نے سیرت النبی کے موضوع پر تقریر کی اور تعلیم القرآن اور تحریک جدید کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا۔مالی قربانیوں میں قدم آگے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ۷ تھی۔نماز جمعہ کے بعد عہد یداران کا اجلاس ہوا۔صدر محترم نے شعبہ جات کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔دعا کے ساتھ اجتماع بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا۔حاضری زعماءہم ہے۔سالانہ اجتماع بہاولپور شہر ۲۲ مارچ ۱۹۹۶ء کو بعد نماز جمعہ مکرم امیر صاحب ضلع بہاولپور کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم حکیم نذیر احمد صاحب ریحان نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد“ کے موضوع پر خطاب کیا۔اس کے بعد مختلف مقابلہ جات ہوئے۔۲۳ مارچ کو نماز تہجد وفجر با جماعت ادا کی گئی۔مکرم بشارت احمد صاحب چیمہ نے درس دیا۔صبح نو بجے تلاوت و نظم کے ساتھ اختتامی اجلاس مکرم حکیم نذیر احمد صاحب کی صدارت میں شروع ہوا۔یوم مسیح موعود کے