تاریخ انصاراللہ (جلد 3)

by Other Authors

Page 869 of 1118

تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 869

۸۶۹ اور ہماری مجالس نمایاں پوزیشن حاصل کریں اس کے لئے محنت، کوشش اور دعا کو سہارا بنانا چاہئیے۔رات کے کھانے کے بعد جلسہ سالانہ لندن ۱۹۹۱ء کی وڈیو کیسٹ احباب کو دکھائی گئی۔۱ ستمبر ۱۹۹۱ء صبح، تہجد اور فجر کے بعد قرآن، حدیث اور ملفوظات کا درس ہوا۔صبح سات بجے ناشتہ اور ساڑھے نو بجے اجلاس زیر صدارت مکرم امیر صاحب لاہور منعقد ہوا۔جس میں تلاوت ، عہد اور نظم کے بعد مکرم مولانا بشیر الدین صاحب معلم شالا مارٹاؤن نے احمدیت کا مستقبل حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں کی روشنی میں اور محترم مجیب الرحمن صاحب ایڈووکیٹ امیر ضلع راولپنڈی نے ”جہان نو“ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔پھر سوال و جواب کی مجلس ہوئی جو ایک بجے دوپہر تک جاری رہی۔کھانے سے فارغ ہونے کے بعد نمازیں ادا کی گئیں۔اختتامی پروگرام کا آغاز ، تلاوت، نظم اور عہد کے ساتھ اڑھائی بجے دو پہر شروع ہوا۔مکرم مولا نا غلام باری صاحب سیف نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت عبادات کی روشنی میں“ کے موضوع پر تقریر کی۔مکرم مولانا سلطان محمود صاحب انور نے ” برکات خلافت پر خطاب فرمایا اور مکرم ناظم صاحب ضلع انصار اللہ نے چھ ماہ کی رپورٹ مختصراً پیش کی۔آخر پر محترم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے فرمایا کہ لا ہور کی مجالس کا قدم ترقی کی طرف ہے نیز فرمایا کہ الْخَيْرُ كُلُّهُ فِی الْقُرْآنِ۔۔ہر ایک کو قرآن مجید پڑھنے ، پڑھانے ، سننے اور سنانے کی طرف توجہ دینی چاہئیے۔تمام افراد خاندان کو بھی اس میں شامل کیا جائے اور تمام مجالس میں عہد یداران اس کام کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کروا ئیں اور اس میں دوام ہو۔تربیت کا کام مستقل محنت کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ہر ہفتہ ، ہر پندرہ روز اور پھر ماہ بہ ماہ جائزہ لیں کہ کس حد تک ہم کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔یہ امام وقت کا ارشاد ہے اور یہی کامیابی کا راز ہے۔انعامات کی تقسیم کے بعد سالانہ اجتماع بخیر و خوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔(۲۴) سالانہ اجتماع گوجرانوالہ ۳ ستمبر ۱۹۹۱ء کو امیر پارک میں گوجرانوالہ کا سالانہ اجتماع ہوا۔تلاوت ،نظم اور عہد کے بعد مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود اور خلفاء کے ارشادات کی روشنی میں تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی نیز شرائط بیعت پر پوری طرح عمل کرنے کی تلقین فرمائی۔مکرم منورشمیم خالد صاحب نے ” بچوں کی تربیت کے عنوان پر خطاب کیا۔ساڑھے گیارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک مجلس سوال و جواب ہوئی۔جوابات مکرم مولا نا دین محمد صاحب شاہد نے دیئے۔کل حاضری چار سو تھی۔خطبہ جمعہ مکرم مولانا دین محمد صاحب شاہد نے دیا۔آپ نے قرآن کریم کی آیت وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ (سورہ الجمعہ) کی روشنی میں احباب کو صحابہ کرام کی طرح ایمان پر قائم رہتے ہوئے اعمال صالحہ بجالانے کی تلقین کی۔مجموعی حاضری پانچ سو سے زائد تھی۔