تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 858
ΛΩΛ سالانہ اجتماع ضلع حیدر آباد مورخہ ۵ اکتوبر ۱۹۹۰ ء کو پہلا اجلاس صبح ساڑھے نو بجے زیر صدارت مرکزی نمائندہ مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے کی۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم آصف طاہر صاحب نے احیائے اسلام اور اقامت شریعت“ کے موضوع پر تقریر کی۔اس کے بعد انصار کے تقریری ، تلاوت اور نظم کے مقابلہ جات ہوئے جن میں اطفال اور خدام کو بھی شریک کیا گیا اور انعامات دیئے گئے۔حاضری انصار پینسٹھ ، خدام تیرہ اور اطفال نو۔کل تعداد ستاسی تھی۔خطبہ جمعہ مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے ”برکات خلافت“ کے موضوع پر دیا۔اجلاس دوم ساڑھے بارہ بجے شروع ہوا۔امیر ضلع مکرم میر نور احمد صاحب تالپور نے صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد مکرم میر عبدالرشید صاحب تبسم مربی سلسلہ، مکرم رانا عنایت اللہ صاحب، مکرم شفیق احمد صاحب نے تقاریر کیں۔اختتامی خطاب مکرم مولانا غلام نبی صاحب نے فرمایا۔حاضری انصارستر ، خدام چونتیس ، اطفال تمھیں۔یعنی مجموعی تعداد ایک سوستائیس تھی۔سالانہ اجتماع ضلع شیخو پوره مورخه ۵ اکتوبر ۱۹۹۰ء کو پہلا اجلاس صبح ساڑھے نو بجے محترم چوہدری انور حسین صاحب امیر جماعت کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت اور نظم کے بعد محترم امیر صاحب نے افتتاحی تقریر میں محسن انسانیت اور انصار مدینہ کی قربانیوں کا ذکر فرمایا۔مکرم ضیاء اللہ صاحب ظفر نے درس قرآن مجید اور مکرم محمد رئیس صاحب نے درس حدیث دیا۔اس کے بعد ناظم ضلع مکرم لطیف احمد صاحب سرور نے فضائل درود شریف بیان کئے۔نظم کے بعد مکرم مسعود احمد صاحب مربی سلسلہ شیخو پورہ نے سیرت حضرت مسیح موعود" کے موضوع پر ایمان افروز تقریر کی نظم کے بعد مکرم مغفور احمد صاحب قمر مربی سلسلہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان کا ذکر کیا۔یہ اجلاس بارہ بج کر چالیس منٹ پر دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔حاضری پینتیس مجالس کے دوسو پچاس افراد۔کھانے کے وقفہ کے بعد نماز جمعہ کی ادا کی گئی۔مکرم محمود احمد صاحب شاہد نمائندہ مرکز نے خطبہ جمعہ دیا۔اجلاس دوم نماز جمعہ کے بعد ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم پروفیسر عبدالرشید صاحب غنی قائد مال نے تربیت اولاد اور نظم کے بعد مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب نے ”لقاء الہی کے موضوع پر تقریر کی۔اور دعوت الی اللہ کی طرف موثر رنگ میں توجہ دلائی۔یہ اجلاس مکرم محمود احمد صاحب شاہد کی اقتداء میں دُعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔کل ساٹھ مجالس کے مجموعی طور پر چھ سو افراد نے اجلاس عام میں شرکت کی۔مجلس لاہور کی ایک الوداعی تقریب مورخه ۱۹اکتوبر ۱۹۹۰ء بروز منگل شام پانچ بجے دارالذکر لاہور میں مکرم کرنل (ریٹائرڈ) دلدار احمد صاحب