تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 857
۸۵۷ بنانے کی طرف توجہ دلائی۔نماز با ترجمه نماز با جماعت نماز تہجد ، تلاوت قرآن کریم کے بارہ میں حلقہ جات میں ہر ماہ یا باری باری ایک حلقہ میں خصوصی پروگرام بنانے اور گھروں میں کتب حضرت مسیح موعود کے درس کو رواج دینے نیز دعوت الی اللہ ، مجالس سوال و جواب، زیارت مرکز ، گھریلو مجالس اور کیسٹ کی طرف توجہ دلائی۔دوسرا اجلاس مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف کی صدارت میں ساڑھے دس بجے تا ساڑھے بارہ بجے دو پہر ہوا۔جس میں پہلی تقریر مکرم عبد المنان صاحب فیاض نے سید نا حضرت اقدس مسیح موعود کے موضوع پر کی اور دوسری تقریر میں وضو اور نماز کے مسائل بیان کئے۔۱۵ اکتوبر کو نماز تہجد میں بیت الذکر میں قیام پذیر انصار، خدام، اطفال شامل ہوئے۔نماز تہجد کے بعد درس قرآن ، حدیث اور ملفوظات ہوا۔نماز فجر کے بعد وقفہ ہوا۔اختتامی اجلاس میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس نے اطاعت، تربیت اولاد، دعا اور تحریک جدید کے ثمرات پر خطاب فرمایا۔دعا کے بعد اجتماع اختتام پذیر ہوا۔حاضری : انصار ا یک سو چودہ ، خدام واطفال ایک سو بیاسی اور مستورات معہ بچگان ایک سو پچاس کل تعداد چار سو پچاس تھی۔سالانہ اجتماع راولپنڈی مورخه ۱۵ اکتوبر ۱۹۹۰ء کو افتتاحی خطاب میں محترم صدر صاحب مجلس نے تیسری شرط بیعت کے حوالہ سے نماز باجماعت نماز تہجد، استغفار، تسبیحات اور خدا تعالیٰ کے احسانات کو یا د کر نے اور مطالعہ کتب حضرت مسیح موعود کی طرف توجہ دلائی۔اس کے بعد محترم مجیب الرحمن صاحب ایڈووکیٹ امیر ضلع راولپنڈی نے سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریر فرمائی۔اس کے بعد صدر محترم نے احمدیہ انجینئر زایسوسی ایشن کی میٹنگ سے خطاب فرمایا۔خطبہ جمعہ میں صدر محترم نے تربیت اولاد، دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلائی۔حاضری ایک سو ایک تھی۔سالانہ اجتماع رحیم یارخان مورخه ۴ ، ۱۵ کتوبر ۱۹۹۰ء کو مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے ملفوظات حضرت مسیح موعود پڑھ کر افتتاح فرمایا۔اطفال وخدام میں نظم خوانی کا مقابلہ ہوا۔مکرم چوہدری صاحب نے انعامات تقسیم کئے۔خطبہ جمعہ میں مکرم چوہدری صاحب نے جنگ احزاب کے حوالہ سے دیا اور احباب کو زیادہ سے زیادہ قربانی پیش کرنے کی تلقین کی۔اختتامی اجلاس میں مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے دعوت الی اللہ، مطالعہ کتب اور کیسٹ کے ذریعہ تقاریر حضور انور اور نماز با جماعت کی طرف بھر پور توجہ دلائی۔حاضری تقریبا ایک سو تھی۔