تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 825
۸۲۵ یک روزه اجتماع ۸۸ ج ب حسیانه وقار عمل کے ساتھ اجتماع کی تیاری کی گئی۔۔مارچ ۱۹۸۶ء کو نماز تہجد و فجر کے بعد درس القرآن کے بعد مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب کی صدارت میں اجتماع شروع ہوا۔جس میں دعوت الی اللہ کی مساعی کا جائزہ لیا گیا اور تحریکات کی گئیں۔نماز جمعہ اور طعام کے بعد اجتماع اختتام پذیر ہوا۔چار مجالس نے نمائندگی کی۔حاضری انصار انسٹھ ، خدام چھپن ، اطفال بتالیس۔سالانہ اجتماع ضلع قصور ۱۳ اور ۱۴ مارچ ۱۹۸۶ء کو بیت الاحد یہ پتوکی میں مجالس ضلع قصور کا سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔۱۳ مارچ کو بعد نماز مغرب وعشاء افتتاحی اجلاس مکرم امیر صاحب ضلع کی صدارت میں شروع ہوا۔تلاوت ، عہد ونظم کے بعد ا میر صاحب نے انصار کو اس طرف توجہ دلائی کہ اولاد کی اصلاح سے قبل اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہونا ضروری ہے۔طعام کے بعد دوسرا اجلاس ہوا جو سیرت النبی کے موضوع پر تھا۔اس میں مکرم مولا نا عبدالسلام طاہر صاحب نے واقعہ معراج کے حوالے سے اور مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلیٰ وارفع مقام کو بیان کیا۔اگلے روز نماز تہجد و فجر کے بعد مکرم مولانا عبدالسلام طاہر صاحب، مکرم عبدالرزاق منگل صاحب اور مکرم طاہر احمد صاحب معلم نے قرآن مجید، حدیث اور ملفوظات کا درس دیا۔ناشتہ کے بعد ضلعی مجلس عاملہ اور زعماء کی میٹنگ ہوئی اور تنظیمی امور خصوصاً دعوت الی اللہ تعلیم القرآن اور تحریک جدید و وقف جدید کا جائزہ لیا گیا۔ساڑھے نو بجے سے ساڑھے دس بجے تک مجلس سوال و جواب میں مکرم مولا نا عبدالسلام طاہر صاحب اور مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب نے جوابات دیئے۔اور پھر تربیت اولاد کے موضوع پر مکرم مولانا عبد السلام صاحب نے جامع تقریر کی۔خطبہ جمعہ بھی مولانا موصوف نے دیا۔بعد از جمعہ اختتامی اجلاس بصدارت مکرم چوہدری امان اللہ صاحب سیال امیر ضلع ہوا۔تلاوت، عہد، نظم اور رپورٹ کے بعد مکرم مولانا غلام باری صاحب سیف نے نماز با جماعت کی اہمیت پر خطاب کیا۔دعا کے بعد یہ اجلاس ختم ہوا۔اجتماع میں اٹھارہ غیر از جماعت احباب سمیت کل دوسو اٹھہتر افراد نے شرکت کی۔انصار کی تعداد نوے تھی۔جلسه یوم مسیح موعود پشاور ۲۳ مارچ ۱۹۸۶ء کو جلسہ یوم مسیح موعود زیر صدارت مکرم مرزا مقصود احمد صاحب امیر ضلع پشاور منعقد ہوا۔تلاوت و نظم کے بعد مکرم امیر صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور احمدیت کا تعارف پیش کیا۔مکرم پروفیسر ناصر احمد صاحب اور مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب نے جماعتی ترقیات کی تفصیلات بیان کیں۔مکرم میاں