تاریخ انصاراللہ (جلد 3) — Page 826
۸۲۶ عبدالرفیق صاحب صاحب نے عقیدہ ختم نبوت بمطابق تحریرات حضرت مسیح موعود، مکرم سعید احمد صاحب مربی سلسلہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بحیثیت جرنیل اور مکرم ارشاد احمد خان صاحب مربی سلسلہ نے احیائے دین بذریعہ حضرت مسیح موعود" پر خطاب کیا۔مکرم امیر صاحب نے اختتامی کلمات ادا کئے کل حاضری ستر کے قریب رہی۔دوروزہ اجتماع ضلع قصور ضلع قصور کا سالانہ اجتماع ۱۳ ، ۱۴ مارچ ۱۹۸۶ ء کو پتوکی میں انعقاد پذیر ہوا۔مورخہ ۱۳ مارچ بعد نماز مغرب وعشاء افتتاحی اجلاس ہوا۔جس کی صدارت مکرم چوہدری امان اللہ صاحب سیال امیر ضلع قصور نے کی اور اپنی تقریر میں اجتماعات کی اہمیت واضح کرتے ہوئے اس سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔دوسرے دن کا آغاز نماز تہجد و فجر سے ہوا۔مجلس مذاکرہ میں مکرم مولانا عبدالسلام طاہر صاحب اور مکرم مولانا غلام باری سیف صاحب نے سوالات کے جوابات دیئے۔بعدہ دعا کے ساتھ یہ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔حاضری : مردوزن دوسوساٹھ غیر از جماعت پندرہ۔یک روزہ اجتماع حلقه مسعود آباد ضلع فیصل آباد مورخہ ۲۱ مارچ ۱۹۸۶ ء کو صبح دس بجے اجلاس اوّل شروع ہوا جس میں تلاوت و نظم کے بعد بعض تحریکات مکرم نائب قائد صاحب ضلع اور مکرم ناظم صاحب ضلع نے پیش کیں۔بعد میں مکرم صدرا جلاس نے خطاب فرما کر دعا کروائی۔اجلاس دوم بعد نماز جمعہ منعقد ہوا۔اس اجتماع میں آٹھ مجالس کے انصار شامل ہوئے۔حاضری انصار بائیں ، خدام اٹھارہ ، اطفال دس۔یک روزہ اجتماع حلقہ کھر ڈیا نوالہ ضلع فیصل آباد ۲۳ مارچ ۱۹۸۶ء کو نماز تہجد و فجر سے پروگرام کا آغاز ہوا۔صبح آٹھ بجے تا گیارہ بجے تک خدام نے وقار عمل کیا۔گیارہ بجے جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام منعقد ہوا۔مکرم مربی صاحب ضلع نے خطاب فرمایا۔بارہ مجالس کے انصار نے نمائندگی کی۔حاضری ستاسی انصار تھی۔یک روزہ اجتماع حلقہ ۲۱۹ رب گنڈ اسنگھ والا اجتماع سے پہلے وقار عمل ہوا جس میں راستہ کی صفائی کی گئی۔۷ مارچ ۱۹۸۶ء کو صبح نو بجے مکرم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب کی صدارت میں اجتماع شروع ہوا۔اجلاس اوّل میں مکرم صاحبزادہ صاحب نے کارگزاری کا جائزہ لیا اور تحریکات اور تلقین فرمائی۔حاضری انصار پینتالیس ، خدام ارتمیں ، اطفال چھتیں رہی۔اجتماع میں بارہ مجالس کے نمائندگان شریک ہوئے۔یک روزہ اجتماع چک ۷۲ گ ب فیصل آباد ید اجتماع ۴ مارچ ۱۹۸۶ء کو منعقد ہوا۔چار مجالس کے آنتیں انصار، اٹھائیس خدام اور بائیس اطفال نے شرکت کی۔